ملک بھرکے تمام ایڈیٹرصاحبان!
السلام علیکم
کراچی میں جاری موجودہ آپریشن میں رینجرز کے ہاتھوں لسانی بنیاد پر اردو بولنے والے معصوم کارکنوں کاجو بلاجواز قتل، اغواء ، تشدد، ماورائے عدالت قتل اور پے درپے گرفتاریاں ہورہی ہیں اسکے بارے میں ابھی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف صاحب کے نام ایک کھلا خط تحریر کررہا ہوں ۔
میں آپ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ؐ کی قسم دیکر اپیل کرتا ہوں کہ اسے زیادہ سے زیادہ کوریج دیکر اپنا اخلاقی ، انسانی اور اسلامی فریضہ پورا کریں ۔ میںیہ تفصیلات کسی ٹیلی ویژن پر بیپر کے ذریعہ بھی دے سکتا تھالیکن میں جس ٹی وی چینل کو بیپر دیتا وہ ٹارگٹ بن جاتا لہٰذا میں پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کو خط کے ذریعہ پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف کے نام کھلا خط لکھنے پر مجبور ہوکر انہیں خط نمبر 1 میں معلومات فراہم کررہا ہوں جس کے بعد میں خط نمبر 2، 3 ،4 اور5 وغیرہ میں ایک ایک واقعہ کی اطلاع دیتا رہوں گاکیونکہ نیچے کے جتنے متعلقہ عسکری ذرائع ہیں ان سب کے دروازے میں اورمیرے ساتھی، ایم این ایز، ایم پی ایز کھٹکھٹاچکے ہیں مگر وہ سب کے سب مایوس لوٹنے کے علاوہ اور کچھ نہ کرسکے لہٰذا آپ کو بذریعہ خط آگاہ کرنا ضروری تھا سو وہ میں کھلے خط کے ذریعہ آپ کو آگاہ کرنے پر مجبور ہوں۔
والسلام
الطاف حسین