Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے کراچی اورحیدرآباد کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان خوش آئندہے۔ایم کیوایم


وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے کراچی اورحیدرآباد کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان خوش آئندہے۔ایم کیوایم
 Posted on: 7/10/2014
وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے کراچی اورحیدرآباد کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان خوش آئندہے۔ایم کیوایم
امیدہے کہ وزیراعظم اس کوصرف اعلان کی حدتک محدودنہیں رکھیں گے بلکہ اس کوعملی شکل بھی دیں گے ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی کو ہردورمیں نظراندازکیاگیا،کراچی پورے ملک کوپالتاہے لیکن ترقیاتی منصوبوں کے معاملے میں اس کوہمیشہ محروم رکھاگیا
حیدرآبادکوتباہی سے بچایاجائے اوراس کی ترقی کے لئے پیکج کااعلان کیاجائے۔رابطہ کمیٹی


کراچی۔۔۔10 جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے کراچی اورحیدرآباد کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کاخیرمقدم کیاہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کامسئلہ یہی رہاہے کہ ہردورحکومت میں کراچی کونظراندازکیاگیا،کراچی قومی خزانے میں 70فیصدریونیو دیتاہے اورپورے ملک کوپالتاہے لیکن ترقیاتی منصوبوں کے معاملے میں اس کوہمیشہ محروم رکھاگیا،گزشتہ دہائیوں میں کراچی کی آبادی کئی سوگنا بڑھ چکی ہے لیکن اس کی آبادی کے تناسب سے اس کیلئے فنڈزمختص نہیں کئے جاتے جس کانتیجہ یہ ہے پورے ملک کوکماکردینے والاکراچی خودترقی وخوشحالی کے میدان میں محرومی میں مبتلا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کی شہری حکومت کے دورمیں کراچی کیلئے بہترین گرین بسوں کومتعارف کرایاگیالیکن شہری حکومت کے ختم ہوتے ہی ایک سازش کے تحت ان گرین بسوں کوڈپومیں ڈال کرتباہی کی تصویربنادیاگیا۔ایم کیوایم نے سابقہ دورحکومت میں سرکلرریلوے کودوبارہ شروع کرایا تھا لیکن اسے بھی جان بوجھ کر بند کردیاگیا۔کراچی کی طرح حیدرآباد،میرپورخاص ، سکھراورسندھ کے دیگرشہری علاقے بھی بہترسفری سہولتوں،اعلیٰ تعلیمی اداروں اور دیگرترقیاتی منصوبوں سے محروم ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ امرخوش آئند ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے آج ایم کیوایم کے رہنماؤں کی جانب سے ان مسائل کواجاگر کرنے اور ذوردینے پر کراچی کیلئے ٹرانسپورٹ، سرکلرریلوے کی بحالی ، پانی کی فراہمی کے منصوبے اورحیدرآبادمیں یونیورسٹی کے قیام کاجو اعلان کیاہے وہ خوش آئند ہے ، امیدہے کہ وزیراعظم اس کوصرف اعلان کی حدتک محدودنہیں رکھیں گے بلکہ اس کوعملی شکل بھی دیں گے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ سندھ کے دوسرے بڑے شہرحیدرآبادکوتباہی سے بچایاجائے اوراس کی ترقی کیلئے پیکج کااعلان کیاجائے ۔

9/29/2024 10:28:24 AM