Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے زیر اہتما م بین الاقوامی جریدے News Week میں الطاف حسین کے خصوصی انٹرویوکی رونمائی بین الاقوامی جریدے کے خصوصی ایڈیشن کے سرورق پر ’’The Right Man Altaf Hussain‘‘ کےجلی حروف کے ساتھ جناب الطاف حسین کی تازہ تصویردی گئی ہے


ایم کیو ایم کے زیر اہتما م بین الاقوامی جریدے News Week میں الطاف حسین کے خصوصی انٹرویوکی رونمائی بین الاقوامی جریدے کے خصوصی ایڈیشن کے سرورق پر ’’The Right Man Altaf Hussain‘‘ کےجلی حروف کے ساتھ جناب الطاف حسین کی تازہ تصویردی گئی ہے
 Posted on: 7/9/2014 1
ایم کیو ایم کے زیر اہتما م بین الاقوامی جریدے News Week میں الطاف حسین کے خصوصی انٹرویوکی رونمائی بین الاقوامی جریدے کے خصوصی ایڈیشن کے سرورق پر ’’The Right Man Altaf Hussain‘‘ کےجلی حروف کے ساتھ جناب الطاف حسین کی تازہ تصویردی گئی ہے
بین الاقوامی جریدے میں انٹرویو کی اشاعت بین الاقوامی سطح پر جناب الطاف حسین کے نظریے حق پرستی کی تائید ہے،
رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار
انٹرویو میں جناب الطاف حسین نے پاکستان کو درپیش چیلنجر کی نشاندہی اور ان مسائل کا حل دیا ہے
ایم کیو ایم پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا پاکستان بنا نا چاہتی ہے جہاں امن و ہم آہنگی ہو،
ملک میں اپنی اصل روح کے تحت جمہوری نظام قائم کرکے او ر ہر شعبے میں عوام کو برابری کا حصہ دیکر پاکستان کو روشن خیال ملک بنایا جاسکتا ہے
ملک پر قابض 2فیصد طاقتور اور مراعات یافتہ طبقے نے ہمیشہ روکا اور کوشش کی ہے کہ جناب الطاف حسین کی تعلیمات
ملک کے غریب اور بے بس عوام تک نا پہنچ سکیں ، ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیو ایم رابطہ کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار کی کراچی پریس کلب میں میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو
کراچی ۔۔۔9جولائی2014ء
متحد ہ قومی مو و منٹ کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں جناب الطاف حسین کے بین الاقوامی جریدے ’’News Week‘‘ میں شائع ہونے والے انٹرویو کے خصوصی ایڈیشن کی رونما ئی کی گئی۔ بین الاقوامی جریدے نیوز ویک میں ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کا خصوصی انٹرویو شائع کیا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی جریدے کے اس خصوصی ایڈیشن کے سرے ورق پر جناب الطاف حسین کی تازہ تصویر ’’The Right Man Altaf Hussain‘‘ کے جلی حروف کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال ، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار ، سید امین الحق ،احمد سلیم صدیقی اور میاں عتیق نے کراچی پریس کلب میں سینئر صحافیوں ، کالم نویسوں اور تجزیہ نگاروں کو نیوز ویک جریدے کی اعزازی کاپی دی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا نمائندگان کو جناب الطاف حسین کے خصوصی انٹرویوکے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی جریدے میں جناب الطاف حسین کے انٹرویو کی اشاعت نے ثابت کردیا ہے کہ ملکی ہی نہیں بین الاقوامی سطح پر بھی جناب الطاف حسین کے نظریے حق پرستی اور محروم و مظلوم عوام کے لئے انکے پیغام کی تائید ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اپنے اس خصوصی انٹرویو میں پاکستان کو درپیش چیلنجر اور مسائل کا نہ صرف احا طہ کیا ہے بلکہ ان مسائل کا حل بھی دیا ہے اور پاکستان کو درپیش مسائل کے خاتمے میں ایم کیو ایم کے کردار اور پاکستان غریب متوسط طبقے کے عوام کے لئے ایم کیو ایم کے نظریے سے بھی بین الاقوامی سطح پر عوام کو آ گہی فرا ہم کی ہے۔ اس موقع پر سینئر صحافی و کالم نویس محمود شام ،سینئر تجریہ نگار آغا مسعود ، معروف و سینئر لکھاری مقتدا منصور ، سینئر صحافی قیصر محمود ، سینئر صحافی و شاعر سر ور جاوید ، سینئر صحافی آئی ۔ ایچ خانزادہ ،کراچی پریس کلب کے قائم مقام صدر سعید سربازی، پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلٹس کے سیکریٹری جنرل امین یوسف ، فوٹو گرافرز ایسو سی ایشن پاکستان کے سیکریٹری اطہر، جنگ ایمپلائز یونین کے صدر شکیل یامین کانگا اور کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے ذمہ داران سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اپنی جدو جہد کے آغاز سے ہی پاکستان کو درپیش چیلنجز کی نا صرف نشاندہی کرتے آئے ہیں بلکہ انکا حل بھی بتاتے آئے ہیں لیکن ملک پر قابض 2فیصد طاقتور و مراعات یافتہ طبقے نے ایم کیو ایم کو ایک عوامی جماعت بننے سے ہمیشہ روکا ہے اور کوشش کی ہے کہ جناب الطاف حسین کی حق و سچ پر مبنی تعلیمات ملک کے غریب اور بے بس عوام تک نا پہنچ سکیں ۔انھوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اس انٹرویو میں اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا پاکستان بنا نا چاہتی ہے جہاں امن و ہم آہنگی ہو اور یہ اس وقت ہی ممکن ہے جب ملک میں اپنی اصل روح کے تحت جمہوری نظام قائم ہو او ر ہر قومی شعبے میں عوام کو برابری کا حصہ ملے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اپنے مذکورہ انٹر ویو میں جناب الطاف حسین نے انتہا ء پسندی و دہشتگردی اور سو ل ملٹری تعلقات سمیت ملک کو درپیش دیگر مسائل کی نشاندہی اورانکا حل دیا ہے ۔ گفتگو کے آخر میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال اور اراکین نے سینئر تجزیہ نگاروں ، کالم نویسوں اور کراچی پریس کلب کی انتظامیہ میں نیوز ویک کی اعزازی کاپیاں پیش کی اور صحا فیوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا ۔

9/29/2024 10:27:00 AM