Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قیام پاکستان کی تحریک میں محترمہ فاطمہ جناح کا کردار ناقابل فراموش ہے۔الطاف حسین


قیام پاکستان کی تحریک میں محترمہ فاطمہ جناح کا کردار ناقابل فراموش ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 7/9/2014 1
قیام پاکستان کی تحریک میں محترمہ فاطمہ جناح کا کردار ناقابل فراموش ہے۔الطاف حسین
فاطمہ جناح نے قائداعظم کے ساتھ قدم سے قدم ملاکرجدوجہدکی اوراس جدوجہدکی خاطر اپنی خواہشات اورامنگوں کوقربان کردیا
جنرل ایوب خان نے مارشل لاء نافذ کیاتوانہوں نے میدان عمل میں آکراس فوجی آمریت کے خلاف جدوجہد کی
محترمہ فاطمہ جناح کاکرداراوران کی عملی جدوجہدایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔الطاف حسین
قائداعظم کی ہمشیرہ،تحریک پاکستان کی عظیم رہنما مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی 47 ویں برسی پر انہیں الطاف حسین کا خراج عقیدت
لندن۔۔۔9 جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی ہمشیرہ،تحریک پاکستان کی عظیم رہنما مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی 47 ویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کی تحریک میں محترمہ فاطمہ جناح کا کردار ناقابل فراموش ہے۔انہوں نے قائداعظم کے ساتھ قدم سے قدم ملاکرجدوجہدکی اوراس جدوجہدکی خاطرانہوں نے اپنی خواہشات اورامنگوں کوقربان کردیا ۔ قیام پاکستان کے بعدبھی جب ملک میں جنرل ایوب خان نے مارشل لاء نافذ کیاتوانہوں نے میدان عمل میں آکراس فوجی آمریت کے خلاف جدوجہد کی۔آمریت کے خلاف آوازبلندکرنے کی پاداش میں اس وقت کے حکمرانوں نے محترمہ فاطمہ جناح جیسی شخصیت پر شرمناک الزامات لگائے لیکن انہوں نے پاکستان کے عوام کی خاطران الزامات کی پرواہ نہ کی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ فاطمہ جناح کاکرداراوران کی عملی جدوجہدایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ان کی جدوجہد سے خواتین کیلئے بھی پیغام ملتاہے کہ اگرخواتین چاہیں توکسی بھی جدوجہدمیں وہ کسی سے پچھلے نہیں رہ سکتیں ۔ انہوں نے محترمہ فاطمہ جناح کوزبردست خراج عقیدت پیش کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کوقبول فرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ 

9/29/2024 10:28:13 AM