Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاک فوج سے یکجہتی کے تاریخی مظاہرے نے پاکستان کی فتح اور دہشتگردوں کی شکست کا اعلان کردیا ہے ۔ ایم کیو ایم امریکہ


پاک فوج سے یکجہتی کے تاریخی مظاہرے نے پاکستان کی فتح اور دہشتگردوں کی شکست کا اعلان کردیا ہے ۔ ایم کیو ایم امریکہ
 Posted on: 7/8/2014 1
پاک فوج سے یکجہتی کے تاریخی مظاہرے نے پاکستان کی فتح اور دہشتگردوں کی شکست کا اعلان کردیا ہے ۔ ایم کیو ایم امریکہ
پوری قوم نے مسلح افواج کے ساتھ ملکر عسکریت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جنید فہمی
قائداعظم کے پاکستان کو انتہاء پسندوں کے ہاتھوں ہرگز یرغمال نہیں بننے دیں گے۔اراکین سینٹرل کمیٹی
شکاگو۔۔۔۔۔08جولائی 2014
ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرزمحمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت سینٹرل آرگنایزنگ کمیٹی کے اراکین وکیل جمالی، ثاقب محی الدین، عامر قاضی، توصیف خان، گل محمد، محمد ظہیر، وسیم زیدی اور علی حسن نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے تاریخ ساز مظاہرے پر قائد تحریک الطاف حسین اور پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد ہونے والے اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت اس بات کی غماز ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پرپوری قوم میدان عمل میں آکر اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ رہ کر پاکستان سے ملکی اور غیر ملکی عسکریت پسندوں کے مکمل خاتمے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے پوری قوم میں دہشتگردی کے خلاف ایسا قومی جوش اور جذبہ بیدار کردیا ہے کہ اب ہر پاکستانی وطن کا سپاہی بن کر پاک فوج کے شانہ بشانہ پاک وطن کی بقا اور سلامتی کے لئے جان قربان کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بہادر افواج محاذ جنگ پر دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کررہی ہیں اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے ایم کیو ایم کے فقید المثال اجتماع نے فکری اور نظریاتی طور پر قوم کو دہشت گردوں کے خلاف متحد کرکے پاک فوج کا عزم و حوصلہ بلند کرکے پاکستانیوں کی جیت کا اعلان کر دیا ہے۔
ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل کمیٹی نے کہا کہ مزار قائد کے سائے تلے پاک فوج سے یکجہتی کے تاریخی اجتماع نے پوری پاکستانی قوم کو اس عہد کی تجدید کرنے کا موقع فراہم کیا ہے کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو دہشت گردوں اور مذہبی انتہاء پسندوں کے ہاتھوں کسی صورت یرغمال نہیں بنیں دیں گے۔ آخر میں انہوں نے جلسے کے شاندار انتظامات کرنے پر مبارک باد پیش کی

9/29/2024 10:24:51 AM