Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح افواج دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں تنہا نہیں، پوری قوم کابچہ بچہ ان کے ساتھ ہے۔الطاف حسین


مسلح افواج دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں تنہا نہیں، پوری قوم کابچہ بچہ ان کے ساتھ ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 7/5/2014 1
مسلح افواج دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں تنہا نہیں، پوری قوم کابچہ بچہ ان کے ساتھ ہے۔الطاف حسین
اس اجتماع پر پوری دنیاکی نظریں لگی ہوئی ہیں کہ ایم کیوایم اس جلسہ کے ذریعے کیاپیغام دینا چاہتی ہے
پاکستانی قوم امن پسند ہے ،وہ بندوق،گولہ بارود ، دھماکوں اورخودکش حملوں کاسہارالے کراپنے نظریات یا خودساختہ شریعت جبری طورپرکسی پر مسلط کرنے پر یقین نہیں رکھتی
کل صرف سرزمین ہی نہیں بلکہ ہوائیں اورفضائیں بھی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا تاریخی مظاہرہ دیکھیں گی
دنیادیکھ لے گی کہ کوئی کسی بھی زبان، علاقہ ، فقہ ، مسلک یا مذہب یاقوم کاہو سب آپس میں ملکر رہناچاہتے ہیں
جناح پارک میں مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے ہونے والے جلسہ کی تیاریوں میں مصروف کارکنوں سے خطاب
اجتماع کی تیاریوں میں دن رات مصروف رہنے والے کارکنوں کوقائدتحریک الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
اجتماع کی تیاریوں کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کرنے پر الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا سے الطاف حسین کا خصوصی اظہارتشکر
جلسہ عام کے انعقاد کے سلسلے میں مالی تعاون کرنے پر مخیرحضرات کاخصوصی شکریہ ،عطیات دیتے وقت رسیدضرورحاصل کریں۔الطاف حسین

کراچی۔۔۔5 جولائی 2014ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں تنہا نہیں بلکہ پوری قوم کابچہ بچہ ان کے ساتھ ہے اورقوم کی ماؤں، بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں اوربچوں کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کی شب کراچی کے جناح پارک میں اتوارکومسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے ہونے والے جلسہ کی تیاریوں میں مصروف کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ہم کل بروزاتوارجناح پارک میں فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے تاریخی جلسہ اسلئے منعقدکررہے ہیں تاکہ ہم مسلح افواج کویہ یقین دلاسکیں کہ ایک ایک محب وطن پاکستانی خواہ اس کی زبان، قومیت، ثقافت، صوبہ ، علاقہ ، مسلک یامذہب کچھ بھی ہو وہ فوج کے ان بہادر جوانوں کے ساتھ ہے جودہشت گردوں کے خلاف جرات وبہادری کے ساتھ جنگ کررہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اس اجتماع پر پوری دنیاکی نظریں لگی ہوئی ہیں کہ ایم کیوایم اس جلسہ کے ذریعے کیاپیغام دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاکھوں عوام اس جلسہ عام میں شریک ہوکرپوری دنیاکو یہ پیغام بھی دیں گے کہ پاکستانی قوم امن پسند ہے ، وہ اظہاررائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اوربندوق،گولہ بارود ، دھماکوں اورخودکش حملوں کاسہارالے کر اپنے نظریات یا خودساختہ شریعت جبری طورپرکسی پر مسلط کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔انہوں نے کہاکہ ہم قائداعظم کے مزارپر بانی پاکستان کی روح سے یہ وعدہ کریں گے کہ ہم قیام پاکستان کیلئے 20لاکھ جانوں کانذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیوں کوکسی بھی قیمت پررائیگاں نہیں جانے دیں گے اورپاکستان میں امن و انصاف کانظام قائم کریں گے، تعلیم کوعام کریں گے اورملک سے کرپٹ اور چور اچکوں کاخاتمہ کریں گے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کل صرف پاکستان کی سرزمین ہی نہیں بلکہ ہوائیں اورفضائیں بھی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا تاریخی مظاہرہ دیکھیں گی اوردنیادیکھ لے گی کہ کوئی کسی بھی زبان، علاقہ ، فقہ ، مسلک یا مذہب یاقوم کاہو،کوئی بھی آپس میں ایک دوسرے کادشمن نہیں بلکہ سب آپس میں ملکر رہناچاہتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے اجتماع کی تیاریوں میں بھوک پیاس کی پروا کئے بغیر دن رات مصروف رہنے والے کارکنوں کوان کی محنت وجانفشانی سے کام پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے اجتماع کی تیاریوں کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ اورعوام کواس سے باخبررکھنے پر الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کابھی خصوصی شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ رمضان کامہینہ ہے لہٰذا عوام وقت کی پابندی کاخاص خیال رکھیں اورجلسہ گاہ میں جہاں جگہ ملے وہاں بیٹھ جائیں کیونکہ اس جلسہ میں بہت اہم باتیں ہوں گی۔ جناب الطاف حسین نے جلسہ عام کے انعقاد کے سلسلے میں مالی تعاون کرنے پر مخیرحضرات کا خصوصی شکریہ اداکیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ اپنی بساط کے مطابق زیادہ سے زیادہ عطیات دیں اورعطیات دیتے وقت اس کی رسید ضرورحاصل کریں۔ انہوں نے کہاکہ جوبھی ایم کیوایم کے نام پر بغیررسید چندہ لیتے ہوئے پکڑاگیاتواس کوپولیس کے حوالے کیاجائے گااوراگروہ ایم کیوایم کاکارکن نکلاتواسے تحریک سے خارج کردیاجائے گا۔

9/29/2024 10:28:26 AM