Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کل کا جلسہ ملک سے انتہا پسندی اوردہشتگردی کے خلاف جدو جہد کا آ غاز ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار


کل کا جلسہ ملک سے انتہا پسندی اوردہشتگردی کے خلاف جدو جہد کا آ غاز ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 7/5/2014 1
کل کا جلسہ ملک سے انتہا پسندی اوردہشتگردی کے خلاف جدو جہد کا آ غاز ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار
6جولائی کا جلسہ دنیا کو بتا دیگا کے پاکستانی عوام،اپنی افواج کے شانہ بشانہ دہشتگردوں کے خا تمے کیلئے میدان عمل میں ہیں، 
افواج پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ ملک سے دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے جنگ لڑ رہی ہیں
عوام کل ثابت کر دیں گے پاکستان کی عوام بھی اپنی افواج کے ساتھ قربانیاں دینے کو تیار ہیں
کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد جلسے کے انتظا مات میں مصروف ہے اور ملک کے سب سے بڑے جلسے کی تیاریاں کر رہے ہیں
6جولائی کو عوام ملک کو بچانے کے لئے گھروں سے نکلیں گے اور جناح پار ک میں عوام کا سمندر اُمڈ آئے گا
6جولائی کو جنا ح پارک میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی افطاری ہوگی
جلسے کے انتظامی کام حتمی مراحل میں ہے جس میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسٹیج تیار کیا جارہا ہے
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار کی رابطہ کمیٹی اراکین کے ہمراہ جناح پار ک میں میڈیا نمائندگا ن کوبریفنگ 
کراچی ۔۔۔5جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کی جانب سے کل پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کی تیاریا ں اب اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے اگر کوئی خطرہ ہے تو وہ دہشت گردی ہے اورافواج پاکستان پورے جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ ملک سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کے روز مزار قائد سے متصل جناح پارک میں میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کنور خالد یونس ، افتخار اکبر رندھاوا، اسلم آفریدی، اشفاق منگی اور عبد الحسیب اور ایم کیو ایم کے پنجاب اور دیگر صوبوں سے آئے ہوئے ذمہ داران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اب اس بات میں کوئی ابہام نہیں رہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ ہماری اپنی جنگ ہے اور یہ ہماراقومی مسئلہ ہے جس پر قوم کو تاریخی اتحا د اور اتفاق رائے کا مظاہر ہ کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ جب پاکستان کے مسلح افواج دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ملک کے عوام اس جنگ سے الگ ہوکر رہیں یہی وجہ ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ملک کے محب وطن عوام کو افواج کے شانہ بشانہ دہشتگردوں کے خلاف لڑنے کے لئے 6جولائی کے عظیم الشان جلسے کی کال دی ہے تاکہ اس سے افواج پاکستان کے حوصلے بلند ہوں اور انہیں یہ اعتماد حاصل ہو کے پوری قوم اس جنگ میں انکے ساتھ ہے چناچہ 6جولائی کو ایم کیو ایم کے تحت عظیم الشان اجتماع منعقد ہو رہا ہے جو دنیا کو بتا دیگا کہ عوام بھی افواج پاکستان کے ساتھ دہشتگردوں کے خا تمے کیلئے میدان عمل میں آگئے ہیں اور ملک کی بقاء کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ۔انھوں نے کہا کہ امن و استحکام کسی ملک کی سلامتی کیلئے اہم ہے اور ملک کی عوام کا حق ہے کہ انہیں امن و استحکام میسر آئے ، ملک سے بیروزگاری ، غربت کا خاتمہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ کل کا جلسہ ملک سے انتہائی پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے سمیت عوام کے تمام بنیادی مسائل اور امن قائم کرنے کی جدوجہد کا آ غا ز ہوگا ۔ انھوں نے کہا کہ کل جناح پارک میں عوام لاکھوں کی تعدادمیں جمع ہو کر ثابت کردیں گے کہ دہشتگردی اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے اگر ہم نے ملک سے حقیقی طور پر دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے تو ہمیں ملک سے انتہاء پسندوں اور انتہا پسندی کے رجحان سے پاک کرنا ہوگا۔انھوں نے کل ہونے والے جلسے کے انتظامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ذریعے پوری دنیا دیکھ سکتی ہے کہ کارکنان اور عوام کی اتنی بڑی تعداد آ ج جلسہ گاہ میں موجود جلسے کے انتظا م میں مصروف ہے اور ملک کے سب سے بڑے جلسے کی تیاریاں کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ روزے کی حالت میں بھی عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے اور کل بھی عوام ملک کو بچانے کے لئے گھروں سے نکلیں گے اور کل پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی افطاری جناح پارک میں ہوگی ۔ انھوں نے میڈیا کے نمائندگان کو بتایا کہ 6جولائی کو ہونے والے جلسے کے انتظامی امورحتمی مراحل میں ہیں جس میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسٹیج تیار کیا جارہا ہے جلسہ گاہ میں سبیلوں اور رہنمائی کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں جبکہ سیکورٹی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ ایم کیوایم کے رضاکاران بھی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے تمام سیاسی جماعتوں ، سفارتکاروں ، ملکی و بین الاقوامی میڈیا ،سماجی ، و مذہبی تنظیموں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے کیونکہ یہ مسئلہ کسی فرد کا نہیں بلکہ ملک کو بچانے کیلئے قومی مسئلہ ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب کے اختتا م میں میڈیا مالکان ، ٹی وی و اخبارات کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پا ک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والے اجتماع کی اول روز سے کوریج کر کے تعاون کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور امید کا اظہار کیا کہ میڈیا کل ہونے والے جلسے کی بھی بھر پور کوریج کرکے دنیا کو پاکستانی قوم کا مثالی اتحا د دکھا دیگا ۔


9/29/2024 10:23:45 AM