Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین 6جولائی کو جناح پارک کراچی میں پاک فوج سے ’’اظہار یکجہتی ‘‘ کیلئے منعقد ہونے والے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسہ سے تاریخ ساز ٹیلی فونک خطاب کریں گے


ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین 6جولائی کو جناح پارک کراچی میں پاک فوج سے ’’اظہار یکجہتی ‘‘ کیلئے منعقد ہونے والے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسہ سے تاریخ ساز ٹیلی فونک خطاب کریں گے
 Posted on: 7/5/2014 1
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین 6جولائی کو جناح پارک کراچی میں پاک فوج سے ’’اظہار یکجہتی ‘‘ کیلئے منعقد ہونے والے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسہ سے تاریخ ساز ٹیلی فونک خطاب کریں گے 
جلسے میں آمد کیلئے کشمیر ، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا،پنجاب ،بلوچستان اور اندرون سندھ سے قافلوں کی بڑی تعداد میں کراچی آمد کا سلسلہ جاری ہے
جناح پارک اور اس کے اطراف کے علاقے کو ایم کیوایم کے پرچموں ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر اور برقی قمقموں سے سجادیا گیا
لوگوں کی بڑی تعداد کی اپنی فیملیوں کے ہمراہ جناح پارک آمد ، تاریخی جلسہ کے منفرد انتظامات دیکھ کر خوشی کااظہار
شہر کے مختلف علاقوں میں قائم استقبالیہ کیمپوں پر قومی و ملی نغموں کی ریکارڈنگ بجائی جارہی ہے جس نے عوام میں جوش و خروش پیدا کردیا 
سیاسی ، سماجی ، مذہبی جماعتوں اور شخصیات کی جانب سے جلسہ کے انعقاد کا خیر مقدم کیا گیا اور اسے افواج پاکستان کیلئے بڑا سہارا قرار دیا گیا
کراچی ۔۔۔05، جولائی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین 6جولائی اتوار کو مزار قائد کے سامنے واقع جناح پارک میں پاک فوج سے’’ اظہار یکجہتی ‘‘کیلئے منعقد ہونے والے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑ ے جلسہ سے تاریخ ساز ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔ جلسہ کے سلسلے میں جناح پارک میں ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنان تیاریوں اور انتظامات میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں تشکیل دی گئیں مختلف کمیٹیوں کے عہدیداران اپنی اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں جبکہ 6جولائی کو جلسے میں آمد کیلئے کشمیر ، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا،پنجاب ،بلوچستان اور اندرون سندھ سے قافلوں کی بڑی تعداد میں کراچی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔جلسے کے سلسلے میں جناح پارک اور اس کے اطراف کے علاقے کو ایم کیوایم کے پرچموں ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی مختلف چھوٹی بڑی تصاویر اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جس کے باعث تمام علاقہ کی سجاوٹ نہ صرف دیدہ زیب ہے بلکہ رات میں بھی جناح پارک دن کا منظر پیش کرتاہوا دکھائی دے رہا ہے۔جناح پارک میں جلسہ کے سلسلے میں کنٹینر کی مدد سے بڑا اسٹیج تیار کیاجارہا ہے جبکہ میڈیا ، میڈیکل ، لٹریچر ، سوشل میڈیا سمیت مختلف کیمپس قائم کردیئے ہیں ۔لوگوں کی بڑی تعداد اپنی فیملیوں کے ہمراہ جناح پارک آرہی ہے اور ان کی جانب سے تاریخی جلسہ کے منفرد انتظامات دیکھ کر خوشی کااظہار کیا جاتا رہا اس موقع پر ان کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ تاریخی جلسہ کیلئے جناح پارک میں اسٹیج کی تیاری اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ۔ جلسہ کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں قومی و ملی نغموں کی ریکارڈ نگ بجائی جارہی ہیں جس کے باعث راہ چلتے عوام میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے جبکہ استقبالیہ کیمپوں سے عوام کو پاک فوج سے اظہا ریکجہتی کے جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیلیں بھی کی جارہی ہیں ۔جلسہ کے سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین پارلیمنٹرین نے مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی پارٹیوں اور شخصیات سے رابطے کئے انہیں جلسہ میں شرکت کی دعوت دی ۔ سیاسی ، سماجی ، مذہبی جماعتوں اور شخصیات کی جانب سے جلسہ کے انعقاد کا خیر مقدم کیا گیا اور اسے افواج پاکستان کیلئے بڑا سہارا قرار دیا گیا ۔


9/29/2024 10:23:22 AM