Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام، مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے کل ایم کیوایم کے تحت اجتماع میں بھرپور شرکت کریں، الطاف حسین


عوام، مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے کل ایم کیوایم کے تحت اجتماع میں بھرپور شرکت کریں، الطاف حسین
 Posted on: 7/5/2014 1
عوام، مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے کل ایم کیوایم کے تحت اجتماع میں بھرپور شرکت کریں، الطاف حسین
مسلح افواج کے افسران و جوان پاکستان اور دنیا بھر کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں
پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے اتحاد بین المذاہب، مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے
پاکستان کی تمام لسانی، نسلی، ثقافتی اکائیاں اور غیر مسلم پاکستانی اس اجتماع میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں
نائن زیرو پر ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت
لندن۔۔۔5، جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے اتحاد بین المذاہب، مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ انہوں نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے پرزوراپیل کی کہ وہ مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے ایم کیوایم کے تحت اجتماع میں بھرپور شرکت کریں ۔ہفتہ کے روز ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآباد میں تمام شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ کل بروز اتوار ملک بھرکے محب وطن عوام ،مسلح افواج کے افسران وجوانوں سے اظہاریکجہتی کریں گے جو پاکستان اور دنیا بھر کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ۔دہشت گردی کے خلاف نبردآزماپاک فوج کے افسران اور جوانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ایم کیوایم کے تحت کل بروزاتوارشام 4 بجے کراچی میں قائد اعظم کے مزار سے متصل جناح پارک میں عظیم الشان اجتماع منعقد کیاجائے گا ۔جناب الطاف حسین نے پاکستان کی تمام لسانی ، نسلی اورثقافتی اکائیوں سے اپیل کی کہ وہ اس اجتماع میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھرپورشرکت کریں۔ انہوں نے پاکستان میں بسنے والے غیرمسلموں پر بھی زور دیا کہ وہ بھی پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے اجتماع میں بھرپورشرکت کریں ۔

9/29/2024 10:26:33 AM