Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رمضان میں بم دھماکہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دہشت گردوں کا دین و مذہب سے کوئی واسطہ نہیں۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


رمضان میں بم دھماکہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دہشت گردوں کا دین و مذہب سے کوئی واسطہ نہیں۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/4/2014 1
رمضان میں بم دھماکہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دہشت گردوں کا دین و مذہب سے کوئی واسطہ نہیں۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
پاکستان کی مسلح افواج شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ میں مصروف ہیں اورپوری قوم اپنی افواج سے یکجہتی کا اظہار کررہی ہے۔
دہشت گردی نے پاکستان کو چاروں اطراف سے جکڑ لیا ہے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے ممکنہ ردّعمل سے شہریوں کومحفوظ رکھنے کے لئے کراچی سمیت ملک بھر میں سیکوریٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
رابطہ کمیٹی کی جانب سے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار، زخمی ہونے
والے افراد کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے دعا
کراچی ۔۔۔04جولائی 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب مسجد کے باہر بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے میں جمعے کے بابرکت دن بم دھماکہ اس بات کی واضح نشاندہی کرتا ہے کہ دہشت گردوں کا انسانیت اور مذہب کے سے کوئی واسطہ نہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کو چاروں اطراف سے جکڑ لیا ہے ۔ پاکستان کی مسلح افواج شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ میں مصروف ہیں اورپوری قوم اپنی افواج سے یکجہتی کا اظہار کررہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے ممکنہ ردّعمل سے شہریوں کومحفوظ رکھنے کے لئے کراچی سمیت ملک بھر میں سیکوریٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔
رابطہ کمیٹی نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں سیکوریٹی کے اقدامات کو بہتر کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

9/29/2024 10:27:04 AM