Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چھ جولا ئی کو پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں باغ جناح کراچی میں ہونے والا اجتماع پاکستان کی 66سالہ تاریخ کا تاریخی مظاہر ہ ہوگا ، ایم کیوایم بزرگ کمیٹی


چھ جولا ئی کو پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں باغ جناح کراچی میں ہونے والا اجتماع  پاکستان کی 66سالہ تاریخ کا تاریخی مظاہر ہ ہوگا ، ایم کیوایم بزرگ کمیٹی
 Posted on: 7/4/2014 1
چھ جولا ئی کو پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں باغ جناح کراچی میں ہونے والا اجتماع  پاکستان کی 66سالہ تاریخ کا تاریخی مظاہر ہ ہوگا ، ایم کیوایم بزرگ کمیٹی 
کڑے او رمشکل وقت میں تمام بزرگ مسلح افوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ایم کیوایم بزرگ کمیٹی
پاکستان بنانے میں بزرگوں کا نہ صرف اہم کردار رہا ہے بلکہ لازوال قربانیاں بھی دی ہیں،بزرگ کمیٹی
جس جذبہ کے تحت ملک کو وجود میں لانے کیلئے قربانیاں دی ہیں آئند ہ بھی اسی جذبے کےتحت بزرگ اس دھر تی کیلئے قربانیاں دینے کو تیار ہیں ، ایم کیوایم بزرگ کمیٹی 
اتوار کو پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے اجتما ع میں ملک بھر کے بزرگ زیادہ زیادہ تعداد میںشریک ہوں ، ایم کیوایم بزرگ کمیٹی کی اپیل 
کراچی۔۔4جولائی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی بزرگ کمیٹی کے انچار ج و اراکین کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے تحت مورخہ 6جولائی بروز اتوار کو پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں باغ جناح کراچی میں ہونے والا اجتماع پاکستان کی 66سالہ تاریخ کاسب سے بڑا مظاہر ہ ہوگا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے میں بزرگوں کا نہ صرف اہم کردار رہا ہے بلکہ لازوال قربانیاں بھی شامل ہیں اور جس جذبہ کے تحت ملک کو وجود میں لانے کیلئے قربانیاں دی ہیں آئند ہ بھی اسی جذبے کے تحت بزرگ اپنا تن، من دھن اس دھر تی کیلئے قربان کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتہاپسند دہشت گردوں کے خلاف جس جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر پاک افواج کے افسران اور جوان ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں اور دہشت گردوں کے ساتھ فیصلہ کن جنگ لڑنے میں مصروف عمل ہیں اس پر ملک بھر کے بزرگ پاک افواج کو خراج عقیدت وتحسین پیش کر تے ہیں او ر یقین دلا تے ہیں کہ اس کڑے اورمشکل وقت میں تمام بزرگ مسلح ا فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔ بزرگ کمیٹی کے انچارج و اراکین کمیٹی نے ملک بھر کے بزرگوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ 6جولائی بروز اتوار کو ایم کیوایم کے تحت کراچی کے باغ جناح میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں منعقدہ اجتما ع میں بھر پور شرکت کر کے ثابت کر دیں کہ ملک بھر کے بزرگ پاک افواج کے ساتھ تھے، ہیں اور رہینگے ۔

9/29/2024 10:25:20 AM