Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات
 Posted on: 7/4/2014 1
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات
وفد کے اراکین نے پرویز مشرف کو افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے ہونے والے عظیم الشان جلسے میں شرکت کی دعوت دی
مسلح افواج سازشوں کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں،
وقت کاتقاضہ ہے پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ ملک کی بقا ؤ سلامتی کے لئے میدان عمل میں آئے اور افواج کو اپنی حمایت کا یقین دلائے، وفد کے اراکین کی گفتگو 
سابق صدر پرویز مشرف نے جناب الطاف حسین کا شکریہ اداکرتے ہوئے جلسے میں شرکت کی یقین دہانی بھی کروائی،
کراچی ۔۔۔4جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اور حق پرست اراکین اسمبلی پر مشتمل وفد کی سابق صدر و سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف سے کراچی میں انکی رہائشگاہ میں ملاقات کی ۔ ایم کیو ایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے رکن بابر غوری،ڈاکٹر صغیر احمد ، عادل صدیقی ،گلفراز خان خٹک،معاون رابطہ کمیٹی وسیم اختر اورحق پرست رکن سندھ اسمبلی بلقیس مختار شامل تھے ۔ وفد نے سابق صدر پرویز مشرف کو جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم کے تحت 6جولائی کو پاکستان کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد ہونے والے اجتماع میں شرکت کی عوت دی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے انکے لئے نیک خواہشات کا پیغا م پہنچایا ۔وفد کے اراکین نے پرویز مشرف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موجودہ حالات میں چاروں اطراف سے بدترین اندرونی و بیرونی سازشوں کا سامنا ہے اور ملک کے مسلح افواج ان سازشوں کے خلاف جواں مردی سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ وقت کایہ تقاضہ ہے کے پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ ملک کی بقا ؤ سلامتی کے لئے میدان عمل میں آئے اور افواج کو اپنی حمایت کا یقین دلائے۔ ملاقات کے موقع پر سابق صدر پرویز مشر ف نے ملک کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے جناب الطاف حسین کی جانب سے اُٹھائے جانے والے مثبت اقدام کو سراہا اور جلسے کی دعوت دینے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ اداکرتے ہوئے جلسے میں شرکت کی یقین دہانی بھی کروائی۔

9/29/2024 10:28:38 AM