نذر احمد پنہور کی اہلیہ کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔4جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رکن رابطہ کمیٹی نثار احمد پنہور کے بھائی نذر احمد پہنور کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے نذر احمد پنہور سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرکے انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔