Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاک فوج اور عوام، دہشت گردوں کے آگے کسی بھی قیمت پر سرینڈرنہیں کریں گے، الطاف حسین


پاک فوج اور عوام، دہشت گردوں کے آگے کسی بھی قیمت پر سرینڈرنہیں کریں گے، الطاف حسین
 Posted on: 7/4/2014 1
دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے فوج اور عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے اور نہ ہی انہیں دہشت گردی کےخاتمے کی جدوجہد سے باز رکھ سکتے ہیں ۔الطاف حسین
کراچی کے علاقے صدر میں بم دھماکے پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار مذمت
عوام، اپنے علاقوں میں چوکس رہیں اور مشکوک افراد یا اشیاء کے بارے میں مقامی انتظامیہ کو فوری اطلاع دیں
شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔الطاف حسین

لندن۔۔۔4، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے صدر میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستان سے سچی محبت کرنے والے محب وطن عوام ، سفاک دہشت گردوں اور ان کی دہشت گردیوں کے آگے کسی بھی قیمت پر سرینڈرنہیں کریں گے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بم دھماکے کرنے اوربے گناہ شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے دہشت گردوں کوبتادینا چاہتے ہیں کہ ان کے یہ بزدلانہ حملے ،مسلح افواج اور عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے اور نہ ہی انہیں دہشت گردی کے خاتمے کی جدوجہد سے باز رکھ سکتے ہیں ۔ مسلح افواج اور محب وطن عوام اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاک سرزمین سے ایک ایک دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔ جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں چوکس رہیں ، وہ اپنے گھر، محلہ ، بازار یا ملازمت کسی بھی جگہ ہوں ہرجگہ آنے جانے والے افراد پر کڑی نظر رکھیں اورکسی بھی مشکوک افراد یا اشیاء کے بارے میں مقامی انتظامیہ کو فوری اطلاع دیں۔ انہوں نے حکومت سندھ ، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ذمہ داران سے پرزوراپیل کی کہ بے گناہ شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ جناب الطاف حسین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران واہلکاروں کو سلام عقیدت پیش کیااوردہشت گردی کے خلاف نبردآزما افسران واہلکاروں کو ان کی ہمت وجرات پر سلام تحسین پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے کراچی میں دہشت گردی کانشانہ بننے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا اور بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔

9/29/2024 10:27:49 AM