Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیزکی امداد کے لئے مزید دو ٹرک روانہ کردئیے گئے


خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیزکی امداد کے لئے مزید دو ٹرک روانہ کردئیے گئے
 Posted on: 7/4/2014 1
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیزکی امداد کے لئے مزید دو ٹرک روانہ کردئیے گئے
رابطہ کمیٹی کے اراکین نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران کو جناب الطاف حسین کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا
الطاف حسین نے ہمیشہ محروم و مظلوم عوام کے حقوق کی جدو جہد کی ہے، ہمارا فرض ہے اپنے ہم وطنوں کی امداد کریں ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔4جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر خد مت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے شمالی وزیر ستان سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے غذائی اجناس ، خشک دودھ ،صاف پانی اور روز مرہ ضروریات کی اشیاء پر مشتمل مزید دو ٹرک پر امدادی سامان روانہ کردیا ۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کہف الوریٰ ،عادل خان اور حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے امدادی کیمپ پر امدادی سامان کا جائزہ لیا اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لئے امدادی ٹرک روانہ کئے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کاران کو جناب الطاف حسین کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ محروم و مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی جدو جہد کی ہے لہٰذ ا ہمارا بھی یہ فرض ہے کہ ہم جناب الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے مشکلات میں پھنسے اپنے ہم وطنوں کی بڑھ چڑ ھ کر امداد کریں ۔ 

9/29/2024 10:28:09 AM