Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے ارکان کا جامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مفتی محمد نعیم اور وقار یوسف عظیمی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات


رابطہ کمیٹی کے ارکان کا جامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مفتی محمد نعیم اور وقار یوسف عظیمی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات
 Posted on: 7/3/2014 1
رابطہ کمیٹی کے ارکان کا جامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مفتی محمد نعیم اور وقار یوسف عظیمی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات 
رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی ، عبدالحسیب نے علماء کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ دعوت نامہ پہنچایا ۔
مفتی محمد نعیم اور وقار یوسف عظیمی کی جانب سے مورخہ 6جولائی 2014ء 
بروز اتوار کو منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی 
کراچی ۔۔03؍ جولائی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت اتوار کو قائد اعظم کے مزار سے متصل جناح پارک میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کیلئے عمائدین شہر اور مذہبی رہنماؤں کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں جمعرات کے روز ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور عبدالحسیب نے جمعرات کو ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ جامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مفتی محمد نعیم اور وقار یوسف عظیمی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور انہیں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پاک افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے مورخہ 6جولائی 2014ء بروز اتوار کو مزار قائد سے متصل جناح ؒ پارک میں منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی ۔ ارکان رابطہ کمیٹی نے علماء کرام سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ علماء کرام پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے مورخہ ہونے6جولائی 2014ء بروز اتوار کو ہونے والے میں ضرور شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مفتی محمد نعیم اور وقار یوسف عظیمی نے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اورانہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی 



9/29/2024 10:26:37 AM