Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چھ جولائی کو فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسہ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ، صدر کراچی پریس کلب امیتاز خان فاران


 Posted on: 7/3/2014 1
چھ جولائی کو فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسہ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ، صدر کراچی پریس کلب امیتاز خان فاران  
چینلوں پر بندش وہ ادارہ لگا رہا ہے جس کا خود قانونی وجود نہیں ہے ، پی ایف یو جے سیکریٹری امین یوسف 
کراچی پریس کلب میں جناب الطاف حسین کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔3، جولائی 2014ء 
کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فارانَ نے پریس کلب ، صحافتی تنظیموں اور تمام صحافیوں ،فوٹو گرافروں اور کیمرہ مین حضرات کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کراچی پریس کلب تمام پریس کلب کی ماں ہے کیونکہ یہ پاکستان کا پہلا پریس کلب ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کی شام کراچی پریس کلب میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، انجینئر ناصر جمال ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین پارلیمنٹرین ، سینئر صحافیوں، اینکر پرسنز ، تجریہ نگاروں ، کالم نگاروں ، تبصرہ نگار وں اور دیگر نے شرکت کی ۔ کراچی پریس کلب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جوش ملیح آبادی ، حبیب جالب ، بے نظیر بھٹو ، عبدالستار ایدھی لائف ممبر ہیں اور ڈاکٹر عبد السلام کو جن حالات میں لائف ممبر شپ دی وہ تاریخی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی پریس کلب کی دیوار دیوار گریہ ہے ۔ 6جولائی کو ایم کیوایم بہت بڑا پروگرام مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کرنے جارہی ہے ، بلاشبہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خلاف فوج برسر پیکار ہے ، کم از کم اس آپریشن اور رمضان کے دوران اتحاد کا ہم سب کو مظاہرہ کرنا چاہئے ، ایسے وقت میں جب سیاستدان آپس میں بر سر پیکارہیں، جناب الطاف حسین نے بڑا قدم اٹھایا ہے اور مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسہ کاا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے سب سے پہلے آگاہ کیا کہ دہشت گردوں نے کراچی کا رخ کرلیا ہے تو ان کا مذاق اڑایا گیا لیکن آج ثابت ہورہا ہے کہ جناب الطاف حسین کا مؤقف صحیح تھا ۔ انہوں نے کراچی پریس کلب کے تمام عہدیداران کی جانب سے 6جولائی کو پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے جلسہ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ہر طبقے کے مسائل کو اجاگر کیا ، صحافیوں کی مشکلات کو حل کیا اورویج ایوارڈ پر بھی ہم جناب الطاف حسین کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پیمرا گردی کی جارہی ہے ، پہلے جیو کی نشریات بند کی گئی اب اے آر وائی پر بندش لگا دی گئی ایم کیوایم کو اس میں اب بنیادی کردار ادا کرنا چاہئے ۔ پی ایف یو جے کے سیکریٹری امین یوسف نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ جناب الطاف حسین جس طرح مظلوموں کی بات کرتے ہیں اور ان کے حقوق کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور اپنی پوری زندگی وقف کردی ہے ، پی ایف یو جے بھی اسی طبقے کے حقوق کی نمائندگی کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چینلوں پر بندش وہ ادارہ لگا رہا ہے جس کا خود قانونی وجود نہیں ہے ، یہ ادارہ صحافیوں اور اداروں کے درمیان تفریق اور میڈیا کو دبانے کی بات کررہا ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ عمل 1978ء کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ظلم کا سورج غروب ہوگا اور جناب الطاف حسین اس میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ 

9/29/2024 10:25:52 AM