Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی اور شعبہ جات کی مختلف سیاسی ، مذہبی اور تاجر برادری کے عہدیداران سے ملاقات


الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی اور شعبہ جات کی مختلف سیاسی ، مذہبی اور تاجر برادری کے عہدیداران سے ملاقات
 Posted on: 7/2/2014 1

الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی اور شعبہ جات کی مختلف سیاسی ، مذہبی اور تاجر برادری کے عہدیداران سے ملاقات
ملاقات میں ایم کیوا یم کے تحت 6جولائی کو افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی گئی
رابطہ کمیٹی اراکین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ ،سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو، مجلس وحدت المسلمین ،شیعہ کانفرنس اوربلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ،انجمن تاجران اور بلوچستان کی صرافہ ایسوسیشن کے صوبائی صدورسے ملاقات کرکے دعوت نامے دئیے
ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی نے بشپ جوزف کوٹس،بشپ اعجاز عنا یت اور فادر صالح ڈائیگو کو جلسے میں شرکت کے دعوت نامے دئیے
کراچی۔۔۔2جولائی2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر 6جولائی کو کراچی میں ایم کیو ایم کے تحت پاکستان کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد ہونے والے جلسے کے سلسلے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین یوسف شا ہوانی اور اشفاق منگی نے وفد کے ہمراہ مختلف سیاسی ، مذہبی اور تاجر تنظیموں کے سربراہوں اور عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں جلسے میں شرکت کی دعوت دی ،وفد میں ایم کیوا یم کی سینٹرل ایگزیکٹو کو نسل کے صوبائی صد ر سلیم اختر ایڈ وکیٹ ، صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان کے زونل انچارج شاہ فیصل رند و اراکین حاجی عبد المالک جمالی اور اکبر مینگل ، ایم کیو ایم کوئٹہ ذون کے ذمہ داران اور کارکنا ن بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ ، مجلس وحدت المسلمین کے بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ مقصود ڈومکی ، شیعہ کانفرنس کے صوبائی صدر آغا داؤد ، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سینئر صدر سید احسان شاہ،کوئٹہ کی انجمن تاجران کے صوبائی صدر عبد الرحیم کاکڑ ، بلوچستان کی صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر محمد حسین اور سیکریٹری جنرل محمد میر سے انکی رہائشگا ہ پر ملاقات کر کے انہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے 6جولائی کو کراچی کے جناح پارک میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والے عظیم الشان جلسے میں شرکت کی دعوت دی ۔جبکہ اشفاق منگی نے ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن غازی صلاح الدین کے ہمراہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو سے کراچی میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے الہٰی بخش سومروکو 6جولائی کو افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ دریں اثناء ایم کیوا یم کی اقلیتی امور کمیٹی کے انچا رج منور الاسلام اور اراکین نے کرسچن کمیونٹی کے مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کر کے انہیں 6جولائی کے جلسے میں شرکت کی دعوت د ی۔ ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کی جانب سے کراچی کیتھولک چر چ بشپ جوزف کوٹس،چرچ آف پاکستان کے بشپ اعجاز عنا یت اور سینٹ پیٹر اینڈ پال کیتھولک چرچ کے فادر صالح ڈائیگو کو جناب الطاف حسین کی جانب سے 6جولائی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔ ملاقا توں کے موقع پر تمام سیا سی ، مذہبی اور تاجر برادر ی کے ذمہ داران نے جلسے میں شرکت کی دعوت دینے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور جلسے میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ۔

9/29/2024 10:28:58 AM