Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کی افواج ’’ضرب عضب ‘‘میں ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کرنے کی جدو جہد کر رہی ہے، متحدہ سوشل فورم


پاکستان کی افواج ’’ضرب عضب ‘‘میں ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کرنے کی جدو جہد کر رہی ہے، متحدہ سوشل فورم
 Posted on: 7/2/2014 1
پاکستان کی افواج ’’ضرب عضب ‘‘میں ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کرنے کی جدو جہد کر رہی ہے، متحدہ سوشل فورم
عوام افواج کے جوانوں کو یقین دلا دیں کہ عملی طور سے پوری قوم اپنے ملک کے دفاع کے لئے افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم دانشور، ادیب، قلمکار،فنکار، شا عر اور کالم نگارو شعبہ فن و ادب سے تعلق رکھنے والے افراد6جولائی کو جناح پارک میں افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے لئے منعقد ہونیوالے جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کریں
متحدہ سوشل فورم کی شعبہ فن و ادب سے وابستہ افراد سے اپیل
کر اچی ۔۔۔02؍جولائی2014ء
متحدہ سو شل فو رم کے انچارج واراکین نے کہا ہے کہ ملک موجودہ دور میں انتہائی نازک حالات سے گز رہا ہے اور ہماری مسلح افواج دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کرنے کی جدو جہد کر رہی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک ایک محب وطن پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر 6جولائی کو افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور انکے حوصلوں کو بلند کرنے کے لئے جناح پارک میں منعقد ہونے والے اجتماع میں بھرپور تعداد میں شرکت کرکے پاک افواج کے جوانوں کو یہ یقین دلا دیں کہ صرف زبانی کلامی ہی نہیں بلکہ عملی طور سے بھی پوری قوم اپنے ملک کے دفاع کے لئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ متحدہ سوشل فورم کے انچارج و اراکین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم دانشوروں ، ادیبوں ، قلمکاروں ،فنکاروں ، شا عروں ، کالم نگاروں سمیت شعبہ فن و ادب سے وابستہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی کے جناح پارک میں 6جولائی کو افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے لئے منعقد ہونیوالے عظیم الشان اجتماع میں اپنے اہل و عیال،دوست احباب اور اپنے شعبے سے وابستہ شخصیات کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کرکے ثابت کردیں کہ مو جو دہ صورتحا ل میں پو ری قوم ملکی دفا ع کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کے ہمراہ سیسہ پلا ئی دیو ار کی طر ح کھڑی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے جو انو ں کی قربا نیوں کو رائیگاں نہیں جا نے دے گی۔

9/29/2024 10:26:57 AM