Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت اتوار کو باغ جناح میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے اجتما ع کے سلسلے میں ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کا اجلاس


 Posted on: 7/2/2014 1
ایم کیوایم کے تحت اتوار کو باغ جناح میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے اجتما ع کے سلسلے میں ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کا اجلاس
اجتماع کے سلسلے میں میڈیا کے حوالے سے ویڈیو ،فوٹو، سوشل میڈیا اور نیو ز کے ذمہ داروں وارکان پر مشتمل ٹیموں کی تشکیل
خبروں کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے اور مربوط طریقے سے کام کرنے پر زور
پریس گلیلری ،سوشل میڈیا اور ویڈیوکے الگ الگ کیمپ لگائے جائیں گے اور میڈیا کے نمائندگان کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائیگی
کراچی ۔۔2جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ اطلاعات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ذیلی شعبہ جات نیوز کمیٹی ،وڈیو کمیٹی ،فوٹو کمیٹی ، کیم ونگ ، مانیٹرنگ ڈیسک کمیٹی اور سوشل میڈیا سمیت دیگر کمیٹیوں کے ذمہ داراور ارکان نے شرکت کی ۔اجلاس میں خبروں کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے اور مربوط طریقے سے کام کرنے پر زور دیا گیا اور ایم کیوایم کے تحت اتوار 6جولائی کو باغ جناح میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے اجتماع کے سلسلے میں میڈیا کے حوالے سے کام کو مؤثر طریقے سے کرنے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔ اجلا س میں طے کیا گیا کہ جلسہ گاہ میں پریس گلیلری ،سوشل میڈیا اور ویڈیوکے الگ الگ کیمپ لگائے جائیں گے اور میڈیا کے نمائندگان کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائیگی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین نے کارکنان اور عوام کو پاک افواج سمیت ملک کے تمام سیکیورٹی اداروں کا احترام کرنے پر زوردیا ہے اور کڑے اور برے وقت میں پاک افواج کے شانہ بشانہ چلنے اوربھر پور ساتھ دینے کی بات کی ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اس وقت ملک شدید چیلنجز کا سامنا کررہا ہے اور وہ اندرونی وبیرونی خلفشار کا شکار ہے جبکہ انتہا پسند دہشت گردوں کی جانب سے ملک میں مسلسل دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے مسلح افواج کے افسران وجوان فیصلہ کن جنگ لڑنے میں مصروف عمل ہیں جہاں وہ جام شہادت بھی نوش کرر ہے ہیں۔ایسی نازک صورتحال میں محب وطن پاکستانیوں کو چاہیئے کہ وہ ایم کیوایم کے زیر اہتمام بروز اتوار باغ جناح میں مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ تعدد میں شریک ہوں اور نہ صرف پاک افواج سے نہ صرف اظہار یکجہتی کریں بلکہ انہیں مکمل یقین دلائیں کہ محب وطن پاکستانی ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔ 

9/29/2024 10:27:33 AM