Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی سنی تحریک ، نظامِ مصطفی پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق ) کے رہنماؤں کو پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی سنی تحریک ، نظامِ مصطفی پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق ) کے رہنماؤں کو پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت
 Posted on: 7/1/2014 1
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی سنی تحریک ، نظامِ مصطفی پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق ) کے رہنماؤں کو پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت
رابطہ کمیٹی کے رکن احمدسلیم صدیقی ، عبدالحسیب نے رکن صوبائی اسمبلی کامران احمد ہمراہ دعوت نامہ پہنچایا
سنی تحریک کے رہنماء شاہد غوری ، نظامِ مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیّب اور جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق )
کے رہنما مولانااسعد تھانوی کی جانب سے شرکت کی یقین دھانی
کراچی ۔۔۔یکم جولائی2014
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جلسہ عام میں شرکت کے لئے عمائدین شہر اور مذہبی رہنماؤں کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے رکن احمدسلیم صدیقی ، عبدالحسیب اور رکن صوبائی اسمبلی کامران احمد نے سنی تحریک کے رہنماء شاہد غوری اورفہیم قادری، نظامِ مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیّب اور جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق ) کے رہنما اور ممتاز عالم دین مولانااسعد تھانوی سے ملاقات کی ۔اراکین رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک آج جس نازک دور سے گزر رہا ہے اور اس موقع پر ہماری پاک افواج جس جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے وہ قابل صد تحسین ہے ۔لہٰذا ایم کیو ایم ایم نے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے اس جلسہ عام کا اہتما م کیا ہے ۔ علماء نے ایم کیوایم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنی شرکت کی یقین دھانی کروائی۔

9/29/2024 10:27:33 AM