ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عادل صدیقی کی خالہ زادبہن کے انتقال پررابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
مرحومہ کی نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی ،حق پرست نمائندوں اورایم کیوایم کے ذمہ داران کی شرکت
کراچی۔۔۔یکم جولائی2014ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے رکن رابطہ کمیٹی وحق پرست صوبائی مشیرعادل صدیقی کی خالہ زادبہن کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے عادل صدیقی سمیت مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے انہیں اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور عادل صدیقی سمیت تمام سوگوار لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔علاوہ ازیں مرحومہ کوبعدنمازعصرسخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،مرحومہ کی نمازجنازہ بہزاد لکھنوی مسجدسخی حسن نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی ۔ نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی انجینئر ناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی کہف الوریٰ ،اشفاق منگی،حق پرست اراکین اسمبلی ریحان ہاشمی، شیخ صلاح الدین،خواجہ اظہارالحسن،جمال احمد،وسیم قریشی،ارشدوہرا،کارکنان،ہمدردوں اورعادل صدیقی سمیت مرحومہ کے دیگرعزیزو اقارب نے شرکت کی اورمرحومہ کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبرجمیل کے لئے فاتحہ خوانی کی۔