Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے اجتماع ملک دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ۔ ایم کیو ایم امریکہ


پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے اجتماع ملک دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ۔ ایم کیو ایم امریکہ
 Posted on: 7/1/2014 1
پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے اجتماع ملک دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ۔ ایم کیو ایم امریکہ
دہشتگرد حملوں نے عالمی دنیا میں ملک اور پاکستانی کمیونٹی کی شکل کو بری طرح متاثر کیا۔
امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔
شکاگو ۔۔یکم جولائی 2014
ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرزمحمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت سینٹرل آرگنایزنگ کمیٹی کے اراکین اور چیپٹر انچارجز نے 6 جولائی کو ایم کیو ایم کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد کئے جانے والے اجتماع کے ذریعے پوری قوم کو مذہبی انتہاء پسندی اور دہشتگردی کے خلاف متحد کرنے کی تاریخ ساز کوشش قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج سے یکجہتی کے لئے کراچی میں ہونے والا اجتماع ملک دشمنوں کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہو گا ۔
اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا آج جب مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے شمالی وزیرستان میں فیصلہ کن آپریشن کررہی ہیں تو یہ ہماری سیاسی قیادت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ کسی اگر اور مگر کے بغیراپنے بہادر فوجی جوانوں اور افسروں کا کھل کر ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک کی سلامتی اور بقاء کو در پیش ہر چیلنج سے نبرد آزما پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہو کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستان کی ریاست کو سیاست سے زیادہ مقدم اور محترم سمجھتے ہیں ۔سینٹرل کمیٹی و چیپٹرانچارجزنے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے اجتماع کے اعلان کے بعد سے امریکہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور پاکستانی کمیونٹی نے اسے انتہائی بروقت اور محب وطن ا قدام قرار دئیے جانے کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکجا کرنے کی اس کاوش کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردکاروائیوں ، بم دھماکوں اور ائیرپورٹس پر حملوں نے عالمی سطح پر ملک کا امیج جس بری طرح مسخ کیا ہے اس نے بیرون ملک آباد لاکھوں پاکستانیوں کو براہ راست متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک آباد پاکستانی کمیونٹی ہر سطح پر اپنی افواج کے ہاتھ مظبوط کرکے پاکستان کو دہشتگردی اور مذہبی انتہاء پسندی کی عفریت سے ہمیشہ کے لئے نجات دلانے کے لئے پرعزم ہے۔
ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران نے پاکستان کے غیور عوام سے اپیل کی کہ وہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے 6 جولائی کو ہونے والے تاریخی اجتماع میں شریک ہو کر پاکستان کو بچانے کی جدوجہد میں اپنا قومی کردار ادا کریں۔ آخر میں انہوں نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے دعاء کی اور ایم کیو ایم امریکہ کے ہزاروں کارکنان اور ہمدردوں کی جانب سے پاک فوج کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

9/29/2024 10:23:12 AM