Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے 6جولائی کو جنا ح پارک ، نزد مزار قائد میں پاکستان کی 66سالہ تاریخ کا عظیم الشان اجتماع منعقد کرنے جارہی ہے،، حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی وقار حسین شاہ اور پی او سی کے انچارج حنیف اتمان خیل


 Posted on: 6/30/2014
ایم کیو ایم مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے 6جولائی کو جنا ح پارک ، نزد مزار قائد میں پاکستان کی 66سالہ تاریخ کا عظیم الشان اجتماع منعقد کرنے جارہی ہے،، حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی وقار حسین شاہ اور پی او سی کے انچارج حنیف اتمان خیل
پختونوں کی بڑی تعداد ایم کیو ایم سے وابستہ ہوکر ملک کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر ر ہی ہے
لانڈھی یوسی 02 مسلم آباد سے اے این پی وارڈ کے صدر ضوان اللہ کی قائد تحریک فکر وفلسفہ حقیقت پسندی اور عملیت پسندی
سے متاثر ہو کر ایم کیوایم میں شمولیت
کراچی ۔۔۔30جون2014ء
لانڈھی یوسی 02 مسلم آباد سے اے این پی وارڈ کے صدر ضوان اللہ نے قائد تحریک الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اور نظریہ حقیقت پسندی اور عملیت پسندی سے متاثر ہو کر ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے لانڈھی میں یوسی مسلم آؓباد میںیونٹ آفس کے افتتاح کے مو قع پرکیا ۔ اس موقع پر پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج حنیف اتمان خیل و اراکین، سمیت پختون کارکنان بہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔افتتاح کے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی وقار حسین شاہ اورپی او سی کے انچارج حنیف اتمان خیل نے کہا کہ ملک کے محب وطن پختون عوام جنا ب الطاف حسین کے نظریے کو اپنا چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج پختونوں کی بڑی تعداد ایم کیو ایم سے وابستہ ہوکر ملک کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر ر ہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک میں غریب متوسط طبقے کی حکمرانی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی جدو جہد ایک دن رنگ لائے گی اورپورے پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ، ، سرمایہ دارانہ اور موروثی سیاسی کلچر کا خاتمہ ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے تحت پاکستان کی افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے 6جولائی کو جنا ح پارک ، نزد مزار قائد میں پاکستان کی 66سالہ تاریخ کا عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا۔انہوں نے کارکنا ن و عوام سے اپیل کی کہ وہ 6جولائی کو ہونے والے عظیم الشان جلسے میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کرکے ملک دشمن عناصرکے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ۔

9/29/2024 8:22:28 AM