Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینئرڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن کا اجلاس


اجلاس میں مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے اتوار6 جولائی کو کراچی میں ہونے والے اجتماع کےانتظامات کے سلسلے میں غوروخوص کیاگیا
 Posted on: 6/30/2014
اجلاس میں مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے اتوار6 جولائی کو کراچی میں ہونے والے اجتماع کےانتظامات کے سلسلے میں غوروخوص کیاگیا
اجتماع کے انتظامات کی مانیٹرنگ اورمختلف تنظیمی شعبہ جات سے مسلسل رابطوں اورتیاریوں کے فالواپ کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں
اجتماع میں شرکت کیلئے اوورسیز یونٹوں سے بھی رابطے کئے جائیں گے
مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے کراچی میں ہونے والا اجتماع شانداراورتاریخی ہوگا۔رابطہ کمیٹی

لندن۔۔۔30جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن کا ایک اجلاس سینئرڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان محمداشفاق، محمدانور، محترمہ نسرین جلیل،عامرخان ، واسع جلیل، مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضانے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف نبردآزما پاکستان کی مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام اتوار6 جولائی کو کراچی میں ہونے والے اجتماع کے انتظامات کے سلسلے میں غوروخوص کیاگیا۔ اجلاس میں 6 جولائی کے اجتماع کے انتظامات کی مانیٹرنگ اوررابطہ کمیٹی پاکستان اورمختلف تنظیمی شعبہ جات سے مسلسل رابطوں اورتیاریوں کے فالواپ کیلئے رابطہ کمیٹی لندن اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان پر مشتمل مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلا س میں طے کیاگیا کہ 6جولائی کے اجتماع میں شرکت کیلئے اوورسیز یونٹوں سے بھی رابطے کئے جائیں گے۔ اجلاس میں امیدظاہر کی گئی کہ مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کے لئے کراچی میں ہونے والا اجتماع شانداراورتاریخی ہوگا اور عوام کی بہت بڑی تعداداس اجتماع میں شرکت کرکے ایک مرتبہ پھردنیاکودکھادیں گے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔ 

9/29/2024 8:24:40 AM