Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال کا اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ قائد اعظم کے مزار سے متصل جناح ؒ پارک کا دورہ


رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال کا اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ قائد اعظم کے مزار سے متصل جناح ؒ پارک کا دورہ
 Posted on: 6/29/2014
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال کا اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ قائد اعظم کے مزار سے متصل جناح ؒ پارک کا دورہ
6جولائی کو افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا
مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کا جلسہ ملک و قوم کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، انجینئرنا صر جمال
کراچی ۔۔ 29؍ جون 2014ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال نے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام مورخہ 6جولائی 2014ء بروز اتوار کو افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور شہیدوں سے عقیدت اور غازیوں سے اظہارِ محبتکیلئے منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام کے سلسلے میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے اراکین امین الحق ،عبدالرشید گوڈیل ، خالد سلطان ، اسلم آفریدی ، توصیف خانزادہ ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج واراکین کے علاوہ ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ انجینئر ناصر جمال نے ذمہ دار ان و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پوری قوم کی آواز ہے اور اس سلسلے میں قائد تحریک جناب الطاف حسین نے 6جولائی بروز اتوار کو مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے جس تاریخی جلسہ کا اعلان کیا ہے وہ انشاء اللہ تعالیٰ ملک و قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔ انہوں عوام سے اپیل کی کہ جناح پارک میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے افواج پاکستان سے تاریخی یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔

9/29/2024 8:21:49 AM