Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے وفد کی مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے راجہ ہاؤس میں ملاقات


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے وفد کی مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے راجہ ہاؤس میں ملاقات
 Posted on: 6/28/2014
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے وفد کی مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے راجہ ہاؤس میں ملاقات
وفد نے پیر پگاراکو ایم کیو ایم کے تحت 6جولائی کو ہونیو الے عظیم الشان اجتماع میں شرکت کی دعوت دی
اجتماع میں شرکت کی دعوت دینے پر پیر پگار ا کا جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم سے اظہار تشکر
کراچی ۔۔۔28جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فارق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے4رکنی وفد نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر صاحب پگارا سے انکی رہائش گا ہ راجہ ہاؤس ڈیفنس میں ملاقات کی اور انہیں 6جولائی کو ایم کیو ایم کے تحت افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔ ایم کیو ایم کے وفد میں اراکین رابطہکمیٹی سینیٹر بابر غوری ، اشفاق منگی ، اورگلفراز خان خٹک شامل تھے ۔ ملاقات کے موقع پر قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے سینیٹر بابر غوری نے پیر صاحب پگاراکا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کڑے وقت میں قائدتحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا بھر پور ساتھ دیا۔ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ نے اجتماع میں شرکت کی دعوت دینے پر ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب الطاف حسین کی صحتیابی کے لئے دعا کی اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے 6جولائی2014ء پاکستان کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ایم کیوایم کی جانب سے کراچی کے جناح پارک میں ہونے والے عظیم الشان اجتماع میں شرکت کی یقین دہانی بھی کروائی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما اور وفاقی وزیر پیر صدر الدین شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر فاروق ستار اور سینیٹر بابر خان غوری نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کی اور ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

9/29/2024 8:25:13 AM