Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ٹی وی چینلزاور ریڈیوکے اعلیٰ حکام جو ش وخروش دلانے والے جنگی ترانے نشرکریں،الطاف حسین کی اپیل


ٹی وی چینلزاور ریڈیوکے اعلیٰ حکام جو ش وخروش دلانے والے جنگی ترانے نشرکریں،الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 6/29/2014
 ٹی وی چینلزاور ریڈیوکے اعلیٰ حکام جو ش وخروش دلانے والے جنگی ترانے نشرکریں،الطاف حسین کی اپیل 
ترانوں کی گونج سے فوجی جوانوں کے حوصلوں میں مزید توانائی پید ا ہوتی ہے، الطاف حسین 
 پاکستان کو اس وقت پاکستان کی بد ترین جنگ کا سامنا ہے،الطاف حسین 
ایک ایک پاکستانی اپنی قومی ذمہ داریوں کا بھر پور طریقے سے احساس کرے اور جنگ کے نتیجے میں
 بیدخل ہونے والے خاندانوں یعنی,s IDPکی دامے درمے سخنے مدد کریں،الطاف حسین
لندن ۔۔29جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے الیکڑونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے تما م ٹی وی چینلزاور ریڈیوکے اعلیٰ حکام پروڈیوسر صاحبان اور ڈائر یکٹر کو مخاطب کر تے ہوئے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جو ش وخروش دلانے والے جنگی ترانے ،جن کی ترانوں کی گونج سے فوجی جوانوں کے حوصلوں میں مزید توانائی پید ا ہوتی ہے انہیں دیگر پروگراموں کے ساتھ باقاعدگی سے اس وقت تک نشر کریں جب تک کہ پاک افواج مکمل طور پر دہشت گردوں او رانکی تمام کمین گاہوں کا مکمل صفایا نہیں کر دیتیں ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت پاکستان کی بد ترین جنگ کا سامنا ہے لہٰذا نشریاتی ادارے جو ش او رجذبے کو مزید توانائی فراہم کرنے والی خبریں شائع کریں ۔کیونکہ ایک ایک پاکستانی کوبخوبی سمجھ لینا چاہئے کہ اس جنگ کا خاتمہ اس مرتبہ now or never پر ہوگا ۔لہٰذا ایک ایک پاکستانی اپنی قومی ذمہ داریوں کا بھر پور طریقے سے احساس کرے اور جنگ کے نتیجے میں بیدخل ہونے والے خاندانوں یعنی IDPsکی دامے درمے سخنے مدد کریں اور اپنے عطیات خدمت خلق فاﺅنڈیشن کے مرکزی دفتر واقع بلاک 14فیڈ ر بی ایر یاکراچی میں جمع کرائیں ۔جناب الطاف حسین نے خواتین او رطالبات سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی IDPs  کے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔


9/29/2024 8:24:21 AM