Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم 6جولائی 2014ء بروزاتوارشام 4بجے افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے لئے مزارقائد سے متصل جناح ؒ پارک میں عظیم الشان جلسہ عام منعقدکریگی،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی


ایم کیوایم 6جولائی 2014ء بروزاتوارشام 4بجے افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے لئے مزارقائد سے متصل جناح ؒ پارک میں عظیم الشان جلسہ عام منعقدکریگی،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
 Posted on: 6/28/2014
ایم کیوایم 6جولائی 2014ء بروزاتوارشام 4بجے افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے لئے مزارقائد سے متصل جناح ؒ پارک میں عظیم الشان جلسہ عام منعقدکریگی،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم پاک افواج کے ساتھ ہے
پوری قوم نہ صرف پاکستان کی بقاء وسلامتی کے لئے دعاگوہے بلکہ ہرطرح سے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے
6جولائی کو پاکستانی عوام ایک قوم بن کردہشت گردوں کے خلاف جنگ میں نبردآزماء افواج پاکستان کوسلوٹ پیش کرے گی
تیزی سے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے باعث ہماری عبادتگاہیں،بزرگان دین کے مزارت، بچیوں کے اسکولز،قومی املاک سمیت کوئی قومی ادارہ اورسیکوریٹی فورسیزحتیٰ کہ معصوم شہری بھی محفوظ نہیں
دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کایہ فیصلہ ہمارے مطالبے پرکیاگیاہے تواس اہم موقع پرایم کیوایم اپناقومی فریضہ اورذمہ داری سمجھتی ہے ہم پاک افواج کی حوصلہ افزائی کریں اورانہیںیقین دلائیں کہ اس جنگ میں قوم ان کے ساتھ ہے
قائدتحریک الطا ف حسین پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ اگرافواج پاکستان کوجوانوں کی ضرورت پڑی توایم کیوایم کے تین لاکھ سے زائدکارکنان ہمہ وقت پاک فوج کے شان بشانہ اس جنگ میں شامل ہونگے
پوری قوم اتوار 6جولائی 2014ء کوشام 4بجے مزارقائدسے متصل جناح ؒ پارک میں جمع ہوکر
پاک افواج سے یکجہتی کابھرپورمظاہرہ کرے ، ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی عوام سے اپیل
کراچی ۔۔۔28جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ ایم کیوایم 6جولائی 2014ء بروزاتوارشام 4بجے افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے لئے مزار قائدسے متصل جناح ؒ پارک میں عظیم الشان جلسہ عام منعقدکرنے جارہی ہے،اس دن پاکستانی عوام ایک قوم بن کردہشت گردوں کے خلاف جنگ میں نبردآزماء افواج پاکستان کوسلوٹ پیش کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم افواج پاکستان کویہ پیغام دیناچاہتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک افواج کے ساتھ ہے اور پاکستان کی بقاء وسلامتی کے لئے نہ صرف دعاگوہے بلکہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدامین الحق اور احمد سلیم صدیقی نے ہفتے کی شام خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ پاکستان اپنے قیام کے بعد سے ملکی و غیرملکی خطرات اورچینلجزسے نبردآزمارہاہے لیکن آج کل دہشت گردی کی شکل میں پاکستان کوجس طرح کا اندرونی خطرہ درپیش ہے اس کی مثالی ماضی میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا




صفحہ:۔۔(2) ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی؍پریس کانفرنس سے خطاب

کہ قائدتحریک جناب الطا ف حسین اورایم کیوایم پاکستان میں جڑپکڑنے والی دہشت گردی کی مسلسل نشاندہی کرتے رہے ہیںیہ ہماری بدنصیبی رہی کہ پچھلی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں دہشت گردی کابیج خطرناک صورتحال اختیارکرچکاہے اورآج ہماری نسلوں کواس کی فصل کاٹنی پڑرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج دہشت گردوں نے پورے معاشرے کواپنی لپیٹ میں لے رکھاہے اورہماری عبادتگاہیں،بزرگان دین کے مزارت،اسکولزاورسیکوریٹی فورسیزحتیٰ کہ معصوم شہریوں سمیت کوئی قومی ادارہ محفوظ نہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے حالات میں بارباریہ بات کہی گئی کہ اب وقت آگیاہے کہ دہشت گردوں کاقمع قلع ہوناچاہئے تو سیاسی ومذہبی جماعتوں میں شامل بعض عناصرنے اس کی مخالفت کی اور دہشت گردوں کوکھل کرحمایت کی۔انہوں نے کہاکہ اب جبکہ ہمارے باربارکے مطالبے اوردہشت گردی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف حکومت وقت کے پاس کوئی دوسرا موقع نہ رہاتووہ دہشت گردی کے خلاف اوربقاء اور وسلامتی کے لئے یہ فیصلہ کرنے پرمجبورہوئی کہ پاک افواج کے ذریعے دہشت گردوں کاقلع قمع کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری افواج دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑرہی تھی توبعض عناصرنے اس طرف سے نظریں ہٹانے کے لئے اوراس آپریشن کو کمزور کرنے کے لئے ماڈل ٹاؤن جیسے افسوسناک واقعات رونماء کیے تاکہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف اس آپریشن کونظروں سے اوجھل کردیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اب جبکہ ہماری افواج دہشت گردوں کے خلاف نبردآزماء ہے تواس اہم موقع پرایم کیوایم اپناقومی فریضہ اورذمہ داری سمجھتی ہے ہم پاک افواج کی حوصلہ افزائی کریں اورانہیںیقین دلائیں کہ اس جنگ میں قوم ان کے ساتھ ہے کیونکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کایہ فیصلہ ہمارے مطالبے پرکیاگیاہے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ اس قومی فریضے اورذمہ داری کومحسوس کرتے ہوئے ایم کیوایم نے فیصلہ کیاہے کہ وہ 6جولائی 2014ء بروزاتوارشام 4بجے مزارقائدسے متصل جناح پارک میں پاک افواج سے اظہاریکجہتی کے لئے ایک عظیم الشان عوامی اجتماع منعقدکرے گی جس میں پوری قوم ایک جگہ جمع ہوکراپنی افواج پاکستان کوسلوٹ پیش کریگی۔انہوں نے کہاکہ ہم افواج پاکستان کویہ پیغام دیناچاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم آپ کے ساتھ ہے ،یہ جنگ بقاء وسلامتی کی جنگ ہے لہٰذاہم اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اس جلسہ عام کاانعقاد کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے گزشتہ دنوں اعلان کیاتھاکہ دہشت گردوں کے خلاف نبردآزماء افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے لئے ایم کیوایم کے تحت ایک عظیم الشان جلسے کا انعقادکیاجائے جس کاوقت مقام اورتاریخ کااعلان رابطہ کمیٹی کریگی لہٰذارابطہ کمیٹی نے طے کیاہے کہ وہ 6جولائی بروزاتوارشام4بجے مزارقائدسے متصل جناح پارک میں جلسہ منعقدکرے گی ۔انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کاایک بڑاادارہ پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑرہاہے اورپوری قوم کواس کے ساتھ ہوناچاہئے ،قائدتحریک الطا ف حسین پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ اگرافواج پاکستان کو جوانوں کی ضرورت ہے توایم کیوایم کے تین لاکھ سے زائدکارکنان ہمہ وقت فوج کے شانہ بشانہ اس جنگ میں شامل ہونگے۔انہوں نے پوری قوم سے اپیل کہ وہ اتوار 6جولائی 2014ء کوشام 4بجے مزارقائدسے متصل جناح ؒ پارک میں جمع ہوکرپاک افواج سے یکجہتی کابھرپورمظاہرہ کریں۔بعدازاں ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں،تمام سول سوسائٹی اورتمام مکاتب فکراورشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکوجلسے میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے اوراس سلسلے میں ہمارے مختلف وفودسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم ایسے چینلجزکاسامناکرتی رہی ہے اور6جولائی کادن ثابت کردے گاکہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف ہے۔آئی ڈی پیزکے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ قومی بقاء کی جنگ میں جولوگ اپنے گھروں کوچھوڑنے پرمجبورہوئے ہیں کوشش کی جارہی ہے کہ انہیں قریب ترکہیںآبادکیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ایم کیوایم بھی اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے اورقائدتحریک جناب الطا ف حسین کی اپیل پرآئی دی پیزکے لئے فنڈقائم کردیاگیاہے جس میں حق پرست نمائندوں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان اپنی ایک دن کی تنخواہ جمع کروارہے ہیں جبکہ متاثرین کی امدادکے لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن بھی فعال کرداراداکررہاہے۔

9/29/2024 8:22:36 AM