Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹرطاہرالقادری کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگو، سانحہ 17جون لاہورکے بارے میں ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی


ڈاکٹرطاہرالقادری کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگو، سانحہ 17جون لاہورکے بارے میں ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
 Posted on: 6/28/2014
ڈاکٹرطاہرالقادری کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگو، سانحہ 17جون لاہورکے بارے میں ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی
سانحہ 17جون لاہورکی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہیے اورسانحہ کے ذمہ داروں کوسزاضرورملنی چاہیے،ڈاکٹرطاہرالقادری اور قائدتحریک الطاف حسین میں اتفاق
جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے سانحہ 17جون میں ان کے کارکنوں اورہمدردوں کی شہادت پر تعزیت کی
ڈاکٹر طاہر القادری نے ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی شہادت پر تعزیت کی اوران کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ کیا
لندن۔۔۔28 جون 2014ء
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے فون پر گفتگوکی اورانہیں اتوارکوہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے جناب الطاف حسین کوبتایاکہ یہ آل پارٹیزکانفرنس 17جون کوہونے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے بارے میں ہورہی ہے جس میں دیگرسیاسی ومذہبی جماعتوں کوبھی مدعوکیاگیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی اوراس بات پراتفاق کیاگیاکہ سانحہ 17جون لاہورکی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہیے اورسانحہ کے ذمہ داروں کوسزاضرورملنی چاہیے۔جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرطاہرالقادری اوران کے رفقاء سے سانحہ 17جون ماڈل ٹاؤن میں ان کے کارکنوں اورہمدردوں کی شہادت پر تعزیت کی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے جناب الطاف حسین سے ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی شہادت پربھی تعزیت کی اوران کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔

9/29/2024 8:24:57 AM