Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ٹیلی وی چینلز پرمسلح افواج کے افسران اور جوانوں کا مورال بلند کرنے کیلئے ملی نغمے نشرکیے جائیں


ٹیلی وی چینلز پرمسلح افواج کے افسران اور جوانوں کا مورال بلند کرنے کیلئے ملی نغمے نشرکیے جائیں
 Posted on: 6/27/2014

ٹیلی وی چینلز پرمسلح افواج کے افسران اور جوانوں کا مورال بلند کرنے کیلئے ملی نغمے نشرکیے جائیں
دہشت گردوں کے خلاف نبردآزما پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کے حوالہ سے خصوصی پروگرام بھی نشرکیے جائیں
ٹی وی چینلز کے مالکان اور مدیران سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
قائد تحریک الطاف حسین الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے پہلے بھی یہ درخواست کرچکے ہیں
پاک فوج کے افسران اور جوان پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کا بچہ بچہ مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے اور پاکستان کی بقاء وسلامتی
کیلئے ہرقسم کی قربانیاں پیش کرنے کیلئے تیار ہے، رابطہ کمیٹی

کراچی۔۔۔27، جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے الیکٹرانک میڈیا کے مالکان اور مدیران سے پرزوراپیل کی ہے کہ ٹی وی چینلز پر دیگر پروگراموں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف نبردآزما مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کا مورال بلند کرنے کیلئے ملی نغمے بھی نشرکیے جائیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے پہلے بھی یہ درخواست کرچکے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف پاک فوج سے اظہاریکجہتی اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف فوجی افسران وجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹی وی چینلز پر ملی نغمے نشرکیے جائیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاک فوج کے افسران اور جوان پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں اور اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کا بچہ بچہ مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے اور پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے ہرقسم کی قربانیاں پیش کرنے کیلئے تیار ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے الیکٹرانک میڈیا کے مالکان اور مدیران سے پرزوراپیل کی کہ وہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی اورپاک فوج کے مورال کو بلندکرنے کیلئے ٹیلی ویژن پر دیگر پروگراموں کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے ملی نغمے نشرکرنے کا بھی اہتمام کریں اوردہشت گردوں کے خلاف نبردآزما پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کے حوالہ سے خصوصی پروگرام بھی نشرکیے جائیں۔

9/29/2024 8:21:07 AM