Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سینئر رہنما سید سردار احمد شدید علیل ہوگئے


ایم کیوایم کے سینئر رہنما سید سردار احمد شدید علیل ہوگئے
 Posted on: 6/27/2014
ایم کیوایم کے سینئر رہنما سید سردار احمد شدید علیل ہوگئے
سید سردار احمد کو علالت کے باعث آغاخان اسپتال منتقل کردیا گیاہے
سید سردار احمد کی علالت پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تشویش
حق پرست کارکنان وعوام ، سید سردار احمد کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں ، الطاف حسین

کراچی۔۔۔27، جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنماء ، ایم کیوایم کی جانب سے مختلف مناصب پر فائزہونے والے اور ایم کیوایم میں شمولیت سے قبل بیوروکریسی میں اعلیٰ سے اعلیٰ خدمات انجام دینے والے سید سردار احمد جمعہ کی صبح شدید علیل ہوگئے اورشدید علالت کے باعث انہیں آغاخان اسپتال منتقل کردیا گیاہے ، جہاں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔
دریں اثناء ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئر رہنما سید سردار احمد کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں، بہنوں، بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ سید سردار احمد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں۔

9/29/2024 8:25:49 AM