ممتاز شاعرہ اور سکالر سیدہ نسرین رضوی کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی۔۔۔26جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ممتاز اسکالر و شاعرہ اور معروف ادیب ڈاکٹرہلا ل نقوی کی اہلیہ سیدہ نسرین رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے مرحومہ نسرین رضوی کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرکے انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔