صوبہ پنجاب کے عوام حق پرستی کے نظریے کو اپنا کر طاہرہ آصف شہید کی روح کو سکون پہنچائیں ،الطاف حسین کی اپیل
لندن ۔۔۔۔25جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ دنوں لاہور میں ٹارگٹ کلنگ کا نشا نہ بننے والی حق پرست رکن قومی اسمبلی شہید طاہرہ آصف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پنجاب کے حق پرست عوام سے ا پیل کی کہ پنجاب کے عوام خصوصاً میری مائیں، بہنیں ، طاہرہ آصف شہید کے خون کی لاج رکھتے ہوئے میدان عمل میں آئیں اورحق پرستی کے ایک چراغ بجھنے کی جگہ لاکھوں چراغ حق پرستی روشن کر کے طاہرہ آصف شہید کی روح کو سکون پہنچائیں ۔اس موقع پر جنا ب الطاف حسین نے شہید بیداری پنجاب طاہرہ آصف کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی ۔