Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین مظلوم ومحکوموں کی آخری امیدہیں جوپاکستان کے عوام آثاثہ ہیں،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی


قائدتحریک الطاف حسین مظلوم ومحکوموں کی آخری امیدہیں جوپاکستان کے عوام آثاثہ ہیں،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
 Posted on: 6/25/2014
قائدتحریک الطاف حسین مظلوم ومحکوموں کی آخری امیدہیں جوپاکستان کے عوام آثاثہ ہیں،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
ایم کیوایم مساکین،معذوروں اورضرورتمندوں کی بے لوث خدمت کومذہبی فریضہ سمجھ کررمضان المبارک میں پوری ایمانداری اوردیانتداری سے اداکرتی ہے
قائدتحریک الطاف حسین نے پاکستان میں مستقل تبدیلی برپاکرنے کے لئے دوکاموں بیڑااٹھایاہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
خدمت خلق فاؤنڈیشن پاکستان کاسب سے فعال اورمستندفلاحی ادارہ ہے کوئی ادارہ اتنافعال اورمستندنہیں
ایم کیوایم آئی ڈی پیزکوکسی صورت تنہاء نہیں چھوڑے گی اس سال زکوٰۃ فطرے کاایک بڑاحصہ آئی ڈی پیزکودیاجائیگا
قائد تحریک الطاف حسین نے حق پرست اراکین سینیٹ ،قومی وصوبائی ،صوبائی وزاء اورتمام ذمہ داران وکارکنان کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ایک دن کی تنخواہ ایم کیوایم کے آئی ڈی پیزفنڈمیں جمع کرائیں
لال قلعہ گراؤنڈعزیز آباد میں رمضان المبارک کے موقع پرزکوٰۃ فطرہ جمع کرنے کے لئے منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے
ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ڈاکٹرمحمدفاروق ستاراورعبدالحسیب کا خطاب
کراچی :۔۔25؍جون 2014ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین مظلوم ومحکوموں کی آخری امیدہیں جوپاکستان کے عوام آثاثہ ہیں،الطاف حسین پہلے قائدہیں جنہوں نے سیاست برائے خدمت کادرس دیااوردکھی انسانیت کی خدمت کے ذریعے نہ صرف سیاسی میدان میں قدم رکھابلکہ سیاست میں خدمت کومتعارف کرایا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم بھتہ نہیں لیتی بلکہ مساکین،معذوروں اورضرورتمندوں کی بے لوث خدمت کومذہبی فریضہ سمجھ رمضان المبارک میں زکوٰۃ فطرہ جمع کرکے مساکین ، بے سہاراؤں،معذوروں اورضرورتمندوں تک پوری ایمانداری اوردیانتداری سے پہنچاتی ہے،ایم کیوایم کی تحریک حق پرست شہداء کے صدقے تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے وہ شہداء جن میں قائدتحریک الطاف حسین کے گھرکالہوبھی شامل ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کی شام لال قلعہ گراؤنڈعزیز آباد میں رمضان المبارک کے موقع پرزکوٰۃ فطرہ جمع کرنے کے لئے منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس میں ایم کیوایم کے کارکنان اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے خطاب کے دوران کیا۔قبل ازیں اجلاس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرمحمدفاروق ستاراورعبدالحسیب نے بھی مختصراً خطاب کیا۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرنصرت شوکت،انجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی کنورنویدجمیل، سیدامین الحق،بابرخان غوری،عادل خان،احمدسلیم صدیقی،نثاراحمدپنہور، سیف یارخان،اسلم آفریدی،یوسف شاہوانی،کہف الوریٰ،اشفاق منگی اورسیدشاکرعلی اور توصیف خانزادہ بھی موجودتھے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ہم آج ایک بارپھربحیثیت ایم کیوایم کے کارکن اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاراپنے اوپرآئی جوجوذمہ داریاں ہیں ان میں سے ایک اہم ذمہ داری کوہم سب پوراکرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے18مارچ1984ء کواے پی ایم ایس اوکے بدن سے جنم لیاجوایک سیاسی تنظیم ہے لیکن قائد تحریک الطاف حسین نے اس سے کئی سال قبل خدمت خلق کی بنیادرکھی اورخدمت






(۲)
خلق کمیٹی بناکردکھی انسانیت کی خدمت کابیڑااٹھایا۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین پہلے قائدہیں جنہوں نے سیاست برائے خدمت کادرس دیاجبکہ لوگ خدمت کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب مراحلہ شروع ہوگاکہ ایم کیوایم کیاہے ؟جوہماری شکل ،ہمارالہجہ،ہماراحولیہ ایم کیوایم ہے ،لہٰذااب ہمیں اپنے لب ولہجے ،لباس اور اخلاق سے ثابت کرناہوگاکہ ہم قائدتحریک الطاف حسین کے کارکن ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج ہم اپنے مذہبی فریضے کوپوراکرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں کیونکہ زکوٰۃ فطرہ جمع کرنامذہبی ہے لہٰذااس میں ایمانداری اوردیانتداری کوشامل نہ کیاجائے تویہ بھتہ خوری ہوگی اورایم کیوایم بھتہ نہیں لیتی بلکہ ایم کیوایم توسیاسی ضروریات کوپوراکرنے کے لئے چندہ لیتی ہے اورمعذوروں،بے سہاراؤں،مساکین اورضرورتمندکی مددکرنے کے لئے ہرسال رمضان المبارک میں پوری ایمانداری اوردیانتداری سے زکوٰۃ فطرہ جمع کرتی ہے جس کی ضرورتمندوں،مساکین ،معذوروں،بیواؤں،یتیموں اوربے سہاراہوں میں کسی نہ کسی صورت تقسیم کاسلسلہ سالہ سال جاری رہتاہے۔ایم کیوایم کاپیغام حق پرستی شہداء کی قربانیوں کے صدقے تیزی سے ملک بھرمیں پھیل رہاہے جس میں کارکنان کاہی نہیں بلکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کے گھرکاخون بھی شامل ہے۔جنرل ورکرزاجلاس سے ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے اپنے خطاب میں کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے پاکستان میں مستقل تبدیلی برپاکرنے کے لئے دوکاموں بیڑااٹھایاہے ایک ملک میں صحیح اورحقیقی جمہوریت قائم کرناچاہتے ہیں ایک ایسی جمہوریت جس میں فیصلہ کرنے کاحق صرف اورصرف عوام کے پاس ہو۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کواپناسیاسی محوربنانے کے ساتھ ساتھ فلاحی ریاست بناناایم کیوایم کابنیادی نصب العین ہے۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن پاکستان کاسب سے فعال اورمستندفلاحی ادارہ ہے کوئی ادارہ اتنافعال اورمستندنہیں۔انہوں نے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے کے لئے زکوٰۃ وفطرے کی وصولی کاکام کرنے کے لئے قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت کواپنی گہراہ سے باندھ لیں اورانتہائی ایمانداری اور دیانتداری سے اس فریضے کوانجام دیں کہ کہیں ہمیں زکوٰۃ جمع کرتے کرتے بہت بڑاسیاسی تاوان نہ دیناپڑے ہمیں اس بات کاخیال رکھناہوگالوگوں کے دلوں کوجیت کر ضرورتمندوں اورمساکین کی مددکرناہوگی۔انہوں نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سے متاثرہ لوگوں کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے حق پرست اراکین سینیٹ ،قومی وصوبائی ،صوبائی وزاء اورتمام ذمہ داران وکارکنان کوہدایت کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے آئی ڈی پیزفنڈمیں ایک دن کی تنخواہ جمع کرائیں جس کے اسٹالزنائن زیروکے اطراف میں قائم کردیئے گئے ہیں۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ میں اس اجلاس کے توسط سے تمام آئی ڈی پیزکویقین دلاتاہوں کہ ایم کیوایم انہیں کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑے گی اس سال زکوٰۃ فطرے کاایک بڑاحصہ آئی ڈی پیزکودیاجائیگا۔قبل ازیں جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وصوبائی مشیربرائے اوقاف عبدالحسیب نے کہاکہ ایم کیوایم کے تمام کارکنان تحریک کے سفیرہیں اورقائدتحریک الطاف حسین نمائندے ہیں جوزکوٰۃ فطرہ مہم کو پوری ذمہ داری کے ساتھ پورا کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ اس اہم ذمہ داری کوپوراکرنے کے لئے ہمیں حق پرست شہداء کی فیملیوں کے لئے گھرگھرجاکررابطہ کرکے زکوٰۃ فطرہ جمع کرناہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ا یم غریب ومتوسط طبقے کی جماعت ہے جس کی تاریخ شہادتوں،اسیریوں اورگرفتاریوں سے بھری پڑھی ہے ایسے حالات میں ہماری ذمہ داریاں مزیدبڑھ جاتی ہیں۔

9/29/2024 8:23:34 AM