Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گزشتہ دنوں میں ایم کیو ایم کے19سے زائد بیگناہ کارکنان اور ہمدردوں کی گرفتاریوں پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش


گزشتہ دنوں میں ایم کیو ایم کے19سے زائد بیگناہ کارکنان اور ہمدردوں کی گرفتاریوں پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
 Posted on: 6/24/2014

گزشتہ دنوں میں ایم کیو ایم کے19سے زائد بیگناہ کارکنان اور ہمدردوں کی گرفتاریوں پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سیکڑوں بے گناہ کارکنان اور ہمدردوں کوگرفتارکیا جاچکا ہے، رابطہ کمیٹی
کراچی میں دہشت گردوں کی کمین گاہیں موجود ہیں ،مگر حیرت انگیز طور پر ایم کیوا یم کے بے گناہ کارکنان کو گرفتار کیاجا رہا ہے،
کارکنان اور ہمدردوں کی بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے،
صدر پاکستا ن ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیراعلیٰ سندھ اوروفاقی وزیر داخلہ ایم کیوا یم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیں اور ان کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں،رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔24جون 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ دنوں کے دوران ایم کیوا یم کے19سے زائد کارکنان اور ہمدردوں کی گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ایم کیوا یم کے بے گناہ کارکنان اور ہمدردوں کی بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بے گناہ افرادکی گرفتاریوں سے امن و امان کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو نقصان پہنچے گا جبکہ شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سیکڑوں بے گناہ کارکنان اور ہمدردوں کوگرفتارکیا جاچکا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کی کمین گاہیں موجود ہیں جس کے بارے میں ساری دنیا کو علم ہے مگر حیرت انگیز طور پران دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو ختم کرنے کے بجائے صرف ایم کیوا یم کے بے گناہ کارکنان کو گرفتار کیاجا رہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے صدر پاکستا ن ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اوروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم کیوا یم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیں اور ان کی ہرائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

9/29/2024 8:25:01 AM