Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم پنجاب کے ذمہ داران پر مشتمل وفد کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم پنجاب کے ذمہ داران پر مشتمل وفد کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات
 Posted on: 6/24/2014

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم پنجاب کے ذمہ داران پر مشتمل وفد کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات
وفد نے منہاج القرآن کے شہید کارکن شہباز کی نماز جنازہ میں شرکت کرکے الطا ف حسین کی جانب سے ہمدردی کا پیغام پہنچایا،
ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والی ایم کیو ایم کی خاتون رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکے بہیمانہ قتل کو افسوس ناک اور حکمرانوں کی بے حسی قرار دیا، ایم کیو ایم اعلامیہ
لاہور ۔۔۔24جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق ،خالد سلطان ، عبد الحسیب ، افتخار اکبر ر نداھا وا ، ایم کیو ایم صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے انچارج ارشاد ظفر حق پرست اراکین قومی اسمبلی ریحان ہاشمی، سید آصف حسنین، سینٹرل پنجاب کے انچارج عامر بلوچ و اراکین ،سمیت ایم کیو ایم لاہور کے ذمہ داران و کارکنان پر مشتمل وفد نے لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے شہید کارکن شہباز کی نماز جنازہ میں شرکت اور منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کرکے انہیں ایم کیو ایم کے قائد الطا ف حسین کی جانب سے ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔ایم کیوایم کے وفد نے گزشتہ دنوں پولیس گردی کے نتیجے میں منہاج القرآن کی دو خواتین کارکنان سمیت متعدد کارکنان کے شہید اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیا بی کے لئے دعا کی ۔ ملاقات کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والی ایم کیو ایم کی خاتون رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے بہیمانہ قتل کو افسوس ناک اور حکمرانوں کی بے حسی قرار دیا ۔تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنان کی شہادت اوراظہار یکجہتی کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا ۔

9/29/2024 8:20:42 AM