Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن قومی اسمبلی طا ہرہ آصف کو دہشتگردی کے خلاف آواز حق بلند کر نے کی پاداش میں شہید کیا گیا۔ جنید فہمی


حق پرست رکن قومی اسمبلی طا ہرہ آصف کو دہشتگردی کے خلاف آواز حق بلند کر نے کی پاداش میں شہید کیا گیا۔ جنید فہمی
 Posted on: 6/24/2014
حق پرست رکن قومی اسمبلی طا ہرہ آصف کو دہشتگردی کے خلاف آواز حق بلند کر نے کی پاداش میں شہید کیا گیا۔ جنید فہمی
الطاف حسین نے پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں، مذاہب اور مسالک کے لئے اتحادو یکجہتی کا دروازہ کھولا ہے۔محمد ارشد حسین
حق پرست رکن قومی اسمبلی شہید طاہرہ آصف کی شہادت پر یوم سوگ کے موقع پر دعائیہ اجتما ع سے ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران کا خطاب
نیویارک ۔۔۔24جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے نیویارک چیپٹر کے زیر اہتمام حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی شہادت پر یوم سوگ منایا گیاجس میں شہید طاہرہ آصف کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے ۔اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی عامر قاضی اور گل محمد ، ممبر معاون کمیٹی محمد خورشید الحق، چیپٹر انچارج سید کمال انجم، کارکنان و ہمدردوں ، نمائندگان متحدہ ورکنگ کمیٹی عبدلرحمان اعوان، کراچی کلب اسلم بیگ ، کراچی امن کمیٹی عابد رافع اور گلگت بلتستان نسیم گلگتی اور پاکستان کی معروف ادبی شخصیت نیلو فر عباسی سمیت بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دانشوروں، صحافیوں اور عوام نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج آج دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کر رہی ہیں اور پوری قوم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انھوں نے کہا کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی طا ہرہ آصف کو بھی دہشتگردی کے خلاف آواز حق بلند کر نے کی پاداش میں شہید کیا گیا جس پر ایک ایک محب وطن پاکستانی کو شدید صدمہ ہے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین نے پاکستان کو درپیش سنگین خطرات اور قومی یکجہتی کے حوالے سے جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی کوششوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں، مذاہب اور مسالک سے تعلق رکھنے والوں کے لئے امن ، اتحاد اور یکجہتی کا دروازہ کھولا ہے ۔دعائیہ اجتماع کے اختتام پر شرکاء نے محترمہ طاہرہ آصف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دعائیہ پروگرام سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ایم کیو ایم نے غریب و متوسط طبقے کے لوگوں کو اسمبلی کا حصہ بنا کر پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک ایسی مثال قائم کی جس نے خاندانی و موروثی سیاست میں ہلچل پیدا کردی۔ اس موقع پر نیویارک کے چیپٹر انچارج سید کمال انجم ننے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جناب الطاف حسین کی صحتیابی ، درازی عمر اور تحریک کے شہداء کے لئے خصوصی دعائیں کی

9/29/2024 8:23:29 AM