معروف اداکارہ شمیم آرا ء کے شوہر اور نامور فلم ساز و ہدایت کار دبیر الحسن کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہا ر تعزیت
کراچی ۔۔۔۔24جون2014ء
متحدہ قومی موو منٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ شمیم آراء کے شوہر اورنامور فلم ساز ، ہدایت کار و قلم کار دبیر الحسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے محترمہ شمیم آراء ، فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد اور مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دبیر الحسن مرحوم کے درجا ت بلند فرماکر انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اورلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے ۔