Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم برطانیہ کے زیراہتمام رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع حق پرست ارکان قومی اسمبلی ، یوکے کے آرگنائزر، ذمہ داران و کارکنان کی شرکت


ایم کیو ایم برطانیہ کے زیراہتمام رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع  حق پرست ارکان قومی اسمبلی ، یوکے کے آرگنائزر، ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
 Posted on: 6/24/2014
ایم کیو ایم برطانیہ کے زیراہتمام رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع 
حق پرست ارکان قومی اسمبلی ، یوکے کے آرگنائزر، ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
طاہر ہ آصف بہادر ،نڈر اور بے باک خاتون تھیں ان کی تنظیمی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ،علی راشد،وسیم اختر اور سلیم دانش
طاہر ہ آصف کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک درندہ صفت دہشت گرد وں کو گرفتار کرکے عبرتناک سز ا دی جائے،مقررین
اجتماع میں شہید طاہرہ آصف سمیت ناصر حسین ، عارف حسین ڈاکٹر عمران فاروق سمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت ، ایم کیوایم کی کامیابی ،ملک کی ترقی و خوشحالی اور جناب الطاف حسین کی صحت و سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں 
لندن: 22جون2014ء
ایم کیو ایم برطانیہ کے زیراہتمام حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتما ع منعقد کیا گیا اور شہید کو زبر دست خراج عقید ت پیش کیا گیا ۔قرآن خوانی کا اجتماع لندن کے علاقے ایجوئیر میں واقع ایم کیوایم برطانیہ کے آفس میں منعقد ہوا جس میں حق پرست رکن قومی اسمبلی علی راشد، سابق رکن قومی اسمبلی وسیم اختر، ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزرڈاکٹر سلیم دانش، جوائنٹ آرگنائزر سہیل خانزادہ ، اراکین آرگنائزنگ کمیٹی کے علاوہ ایم کیوایم برطانیہ کے مختلف یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر علی راشد ، ڈاکٹر سلیم دانش اور وسیم اختر نے شہید طاہر آصف کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید بہادر ،نڈر اور بے باک خاتون تھیں ان کی تنظیمی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا انہوں نے ظالم قوتوں کے آگے سرکٹانا تو تسلیم کر لیا مگر سرجھکانا تسلیم نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طاہر آصف کے قتل سے ایم کیوایم کے کارکنان کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ طاہر ہ آصف کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک درندہ صفت دہشت گرد عناصر کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سز ا دی جائے ۔بعد ازاں شہید طاہرہ آصف، جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین ، بھتیجے عارف حسین اور شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق سمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت سوگواران کیلئے صبر جمیل ، ایم کیوایم کی کامیابی ،ملک کی بقاء و سلامتی،ترقی و خوشحالی اور قائد تحریک الطاف حسین کی صحت و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

9/29/2024 8:24:39 AM