Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرزسمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان ایک دن کی تنخواہ آئی ڈی پیز کے قائم فنڈمیں جمع کرائیں، الطاف حسین کی ہدایت


حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرزسمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان ایک دن کی تنخواہ آئی ڈی پیز کے قائم فنڈمیں جمع کرائیں، الطاف حسین کی ہدایت
 Posted on: 6/23/2014

حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرزسمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان ایک دن کی تنخواہ آئی ڈی پیز کے قائم فنڈمیں جمع کرائیں، الطاف حسین کی ہدایت
ملک اس وقت اپنی تاریخ کے جس انتہائی ترین نازک دورسے گزررہاہے اورافواج پاکستان دہشت گردی سے نبردآزماہیں
پوری قوم اسے وقت میں افواج پاکستان کی کامیابی کے لئے دعاگوہے،الطاف حسین
یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایسے وقت میں دعاکے ساتھ ساتھ عملی طورپربھی اپنے فرائض پوراکریں
لندن:۔۔۔23؍جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرزکے ساتھ ساتھ تمام کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ایک دن کی تنخواہ ملک کے شمالی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان کی کارروائی کے نتیجے میں اپنے گھربارچھوڑنے پرمجبورہونے والے افرادیعنی آئی ڈی پیز کے لئے قائم فنڈمیں جمع کرائیں۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ملک اس وقت اپنی تاریخ کے انتہائی نازک دورسے گزررہاہے اورافواج پاکستان ملک کودرپیش سب سے بڑے خطرے یعنی دہشت گردی سے نبردآزماہیں اورپوری قوم اسے وقت میں افواج پاکستان کی کامیابی کے لئے دعاگوہے اوریہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایسے وقت میں دعاکے ساتھ ساتھ عملی طورپربھی اپنے فرائض پوراکریں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمیشہ کی طرح ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی وسینیٹ سمیت ایم کیوایم کے ایک ایک کارکن کوپہل کرنی چاہئے اوروہ فوری طورپراپنی ایک دن کی تنخواہ آئی ڈی پیز(IDP\'s) کے قائم فنڈمیں جمع کروائیں۔

9/29/2024 8:24:02 AM