Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور ان کے دفاترپرچھاپے کھلی حکومتی بر بریت ہیں ۔الطاف حسین


پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور ان کے دفاترپرچھاپے کھلی حکومتی بر بریت ہیں ۔الطاف حسین
 Posted on: 6/22/2014
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور ان کے دفاترپرچھاپے کھلی حکومتی بر بریت ہیں ۔الطاف حسین
اپنے رہنماکااستقبال، جلسے جلوس ہرجماعت کاآئینی ، قانونی اورجمہوری حق ہے۔الطاف حسین
کسی جماعت کواس حق سے محروم کرنااورطاقت کے ذریعے اس کی آوازکودبانانہ صرف غیرجمہوری ہے بلکہ سراسرآمرانہ اقدام ہے ۔ الطاف حسین
یہ ظلم فی الفور بندکیا جائے ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اورکارکنوں کورہاکیاجائے ،چھاپوں گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے اوران کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کاسلسلہ بند کیاجائے
لندن۔۔۔22 جون 2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اسلام آباد،راولپنڈی اور لاہورسمیت پنجاب بھرمیں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اورپاکستان عوامی تحریک کے دفاترپرچھاپوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کھلی حکومتی بر بریت قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہوناتویہ چاہیے تھاکہ حکومت سانحہ 17جون ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کوگرفتارکرتی اورلاہورمیں بربریت کرنے والوں کو سزا دی جاتی اس کے بجائے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اورکارکنوں کی ہی اندھادھندگرفتاریاں کی جارہی ہیں اورانہیں حکومتی دہشت گردی کانشانہ بنایا جارہاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔جناب الطاف حسیننے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جبکہ مسلح افواج ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کررہی ہے اور اس جنگ میں اپنی جانیں قربان کررہی ہیں، ایسے وقت میں ملک وقوم کواتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے لیکن حکومت اس نازک وقت میں بھی مخالفین کوریاستی طاقت کے ذریعے کچلنے پر عمل پیراہے جوسمجھ سے بالاترہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اپنے رہنماکااستقبال، جلسے جلوس ہرجماعت کاآئینی ، قانونی اورجمہوری حق ہے اورکسی جماعت کواس حق سے محروم کرنااورطاقت کے ذریعے اس کی آوازکودبانانہ صرف غیرجمہوری ہے بلکہ سراسرآمرانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ ظلم فی الفور بندکیا جائے ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اورکارکنوں کورہاکیاجائے اورچھاپوں گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے اوران کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کاسلسلہ بند کیاجائے۔ 


9/29/2024 8:21:32 AM