Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسلام آباد کے نزدیک پنڈوریاں پیر چمن بادشاہ کے دربار میں دھماکہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


اسلام آباد کے نزدیک پنڈوریاں پیر چمن بادشاہ کے دربار میں دھماکہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 6/20/2014
اسلام آباد کے نزدیک پنڈوریاں پیر چمن بادشاہ کے دربار میں دھماکہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا
دہشت گردی کے ناسور نے پوری قوم کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے
اب وقت آگیا ہے کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے
دھماکے کے ذمہ دار عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے، حکومت سے مطالبہ
لندن:۔۔20؍ جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اسلام آباد میں کے نزدیک پنڈوریاں کے علاقے پیر چمن بادشاہ کے دربار پر عرس کی تقریبات کے دوران بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور نے پوری قوم کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے ۔
جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں کے نزدیک پنڈوریاں کے علاقے پیر چمن بادشاہ کے دربار پر عرس کے کی تقریبات کے دوران بم دھماکے ذمہ دار عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے اور عوام کو دہشت گردی سے تحفظ فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔

9/29/2024 8:20:53 AM