Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات


سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات
 Posted on: 6/20/2014
سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات
ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کے سفاکانہ قتل پر سابق صدر آصف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری اوردیگررہنماؤں کی جانب سے دلی تعزیت کی
دو ججوں پر مشتمل کمیشن بناکرطاہرہ آصف شہیدکے قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کا سراغ لگانا چاہیے۔ رحمن ملک
دہشت گردوں نے پورے ملک میں قتل وغارتگری اوردہشت گردی کابازارگرم کررکھا ہے اگر چند برس قبل جناب الطاف حسین کے خدشات پر دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لیاجاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔رحمن ملک
پیپلزپارٹی دکھ اورصدمہ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے ساتھ ہے ۔ رحمن ملک
پنجابی طالبان اور لشکر جھنگوی کے دہشت گرد پورے پنجاب میں پھیلے ہوئے ہیں ۔رحمن ملک
محترمہ طاہرہ آصف کو حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔سینئرڈپٹی کنوینر ایم کیوایم ندیم نصرت
ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے ایم کیوایم کی جدوجہد جاری رہے گی۔ندیم نصرت
محترمہ طاہرہ آصف شہید کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا اوران کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی
اراکین رابطہ کمیٹی طارق جاوید، ایم انور، مصطفی عزیزآبادی، قاسم علی رضا، رکن قومی اسمبلی علی راشد اور سابق رکن اسمبلی وسیم اختر بھی موجود تھے

لندن۔۔۔20، جون2014ء


Former Interior Minister Rehman Malik visited... by MQMOfficial
پیپلزپارٹی اوورسیز کے صدراورسابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت اور دیگراراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی اور ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کے سفاکانہ قتل پر پیپلزپارٹی کے کوچیئرپرسن جناب آصف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان طارق جاوید، ایم انور، مصطفی عزیزآبادی، قاسم علی رضا، حق پرست رکن قومی اسمبلی محمد علی راشد اور سابق رکن قومی اسمبلی وسیم اختر بھی موجود تھے ۔ سینیٹر رحمان ملک نے محترمہ طاہرہ آصف کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قائد تحریک جناب الطاف حسین ، ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں سے دلی یکجہتی کااظہارکیا۔اس موقع پر محترمہ طاہرہ آصف شہید کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا اوران کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ سپریم کورٹ کو رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف شہید کے بہیمانہ کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور کم ازکم دو ججوں پر مشتمل کمیشن بناکر قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کا سراغ لگانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے پورے ملک میں قتل وغارتگری اوردہشت گردی کابازارگرم کررکھا ہے اگر چند برس قبل جناب الطاف حسین کے خدشات پر دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لیاجاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ انہوں نے کہاکہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ طاہرہ آصف کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کے باوجود حکومت پنجاب کی جانب سے انہیں سیکوریٹی فراہم نہیں کی گئی ،ان کی شہادت پر ایم کیوایم کی قیادت جس کرب و اذیت سے گزررہی ہے حکومت کو اسے محسوس کرنا چاہیے اور دہشت گردوں کو گرفتارکرکے کیفرکردار تک پہنچانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی دکھ اورصدمہ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے ساتھ ہے اورانصاف کے حصول کیلئے ایم کیوایم کے ساتھ ہرطرح کے تعاون کے لئے تیارہے۔ رحمن ملک نے کہاکہ اگر تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں اور طاہرہ آصف شہید کے قاتلوں کوگرفتارنہ کیا گیا تو دہشت گردی کا سلسلہ مزیدبڑھے گا ۔ مذہبی انتہاء پسندی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے والی جماعتوں کو دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہا ہے ، اس سے قبل دہشت گردوں نے محترمہ بے نظیربھٹو کو شہیدکیا، خیبرپختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا،کراچی میں ایم کیوایم کے تین ارکان سندھ اسمبلی کوشہیدکیاگیا اوراب کراچی کے بعد لاہور میں بھی ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجابی طالبان اور لشکر جھنگوی کے دہشت گرد پورے پنجاب میں پھیلے ہوئے ہیں لیکن حکومت ان دہشت گردوں کا نام لیتے ہوئے بھی خوف کا شکار ہے ۔ اب حکومت نہیں بلکہ ملک بچانے کی بات کی جائے اور مشترکہ دشمن سے نمٹنےکیلئے مشترکہ اور متفقہ حکمت عملی ترتیب دی جائے ۔سینیٹررحمان ملک نے کہاکہ مذہبی انتہاء پسندوں کے خلاف شمالی وزیرستان سمیت ملک بھرمیں فوجی آپریشن جاری ہے اوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مسلح افواج کے ساتھ ہے ۔
رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ تشریف لانے اورسابق صدرجناب آصف علی زرداری اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اظہارتعزیت پر سینیٹررحمان ملک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات واضح ہے کہ محترمہ طاہرہ آصف کو حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے ، اس سے قبل 17، جون کو لاہور میں تحریک منہاج القران کے مرکز اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر ریاستی دہشت گردی کامظاہرہ کرکے درجنوں افراد کو شہید وزخمی کردیا گیا، طاہرہ آصف سے قبل ایم کیوایم کے تین ارکان سندھ اسمبلی کو دہشت گردی کانشانہ بنایاجاچکا ہے ۔انہوں نے طاہرہ آصف سمیت تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے ایم کیوایم کی جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے ساتھ تعزیت اورہمدردی کااظہارکرنے والے تمام سیاسی ومذہبی رہنماؤں اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کاشکریہ اداکیا۔


9/29/2024 8:22:36 AM