Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام ملک بھرمیں شہید رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی اوردعائیہ اجتماعات منعقدکئے گئے


ایم کیوایم کے زیراہتمام ملک بھرمیں شہید رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی اوردعائیہ اجتماعات منعقدکئے گئے
 Posted on: 6/20/2014
ایم کیوایم کے زیراہتمام ملک بھرمیں شہید رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی اوردعائیہ اجتماعات منعقدکئے گئے
لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادسمیت اندرون سندھ ،صوبہ پنجاب،بلوچستان،خیبرپختونخواہ،گلگت ، بلتستان اورآزادکشمیر میں تمام صوبائی
زونل اورضلعی دفاترمیں غائبانہ نمازجنازہ اوردعائیہ اجتماعات میں مجموعی طورپر ہزاروں کارکنان وعوام کی شرکت
شعبہ خواتین کے زیراہتمام شہیدرکن قومی اسمبلی کے ایصال ثواب کے لئے ملک بھرمیں قرآن وفاتحہ خوانی ،محفل میلاداور دعائیہ اجتماعات
رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید کابہیمانہ قتل دراصل قائدتحریک الطا ف حسین کے نظریہ پرحملہ ہے،حیدرعباس رضوی
اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ حیدرعباس رضوی کی لال قلعہ گراؤنڈ میں محترمہ طاہرہ آصف شہیدکی غائبانہ نمازجنازہ کے بعدمیڈیا نمائندگان سے گفتگو
کراچی:۔۔۔20جون2014ء
کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز سمیت ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم کے صوبائی ،زونل اور ضلعی دفاترمیں حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف شہیدکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں مجموعی طورپرہزاروں کی تعدادمیں ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان اورحق پرست عوام نے شرکت کی اورمحترمہ طاہرہ آصف شہیدکوان کی تحریکی خدمات پر زبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔کراچی میں محترمہ طاہرہ آصف کی غائبانہ نمازجنازہ جمعہ کی شام لال گراؤنڈ عزیز آبادمیں اداکی گئی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی سیدحیدرعباس رضوی،ڈاکٹرصغیراحمد،سیدامین الحق ، بابر خان غوری ،گلفراز خان خٹک ،سیف یارخان،توصیف خانزادہ،کہف الوریٰ،سیدشاکرعلی،حق پرست وزراء،اراکین اسمبلی ،ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان ، سیکٹرز و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردعوام نے شرکت کی ۔اس موقع پرمعروف مذہبی اسکالرمولانافیروزالدین رحمانی نے محترمہ طاہرہ آصف کی غائبانہ نمازجنازہ اداکرائی اور خشوع وخضوغ کے ساتھ شہیدطاہرہ آصف کی مغفرت ، ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کرائی ۔اس موقع پرسوگواران کے صبرجمیل، قاتلوں اوران کے سرپرستوں کی گرفتاری،ایم کیو یم کے نظریہ اور تحریک کی کامیابی ، اسیروں کی رہائی،لاپتہ کارکنان کی بحفاظت واپسی،دہشت گردی کے خاتمے،ملک کی بقاء وسلامتی سمیت قائدتحریک الطا ف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمرکے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کراچی کی طرح اندرون سندھ حیدرآباد،میرپورخاص،نواب شاہ،سانگھڑ،ٹنڈالہیار،جامشورو،عمرکوٹ،ٹھٹھہ،بدین، گھوٹکی،خیرپور، نوشہر و فیروز،دادو، لاڑکانہ ،قمبر شہداد کوٹ ،کشمور، جیکب آباد، صوبہ پنجاب میں راولپنڈی،ملتان،صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ،نصیرآباد،ڈیرہ مراد یار،خیبرپختونخواہ میں پشاور،ایبٹ آباد ، مانسہرہ،ہری پورہزارہ،گلگت، بلتستان اور آزادکشمیر میں میرپور ، راولاکوٹ ،باغ سمیت دیگرشہروں میں ایم کیوایم کے صوبائی ،ضلعی ،دسٹرکٹس اورزونل دفاترمیں محترمہ طاہرہ آصف کی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی جبکہ شعبہ خواتین کی جانب سے طاہرہ آصف کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی اورمحفل میلادسمیت دعائیہ اجتماعات منعقدکیے گئے۔
علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی نے طاہرہ آصف شہیدکے سوگوارلواحقین ،رشتہ داروں اورتمام چاہنے والوں سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ طاہرہ آصف کابہیمانہ قتل دراصل قائدتحریک الطا ف حسین کے نظریہ پرحملہ ہے،طاہرہ آصف کوقتل کرکے ایم کیوایم دبایانہیں جاسکتا،ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس کی عملی جدوجہدمیں 20ہزارسے زائدشہداء کالہوشامل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بقاء وسلامتی اورملک سے مذہبی جنونیت کے خاتمے کے لئے جتنی بھی قربانیاں دینی پڑیں ہم دینے کوتیار ہیں ہمارے سرملک کی سلامتی اوراسلام کی سربلندی کے لئے کٹ توسکتے ہیں لیکن جھک نہیں سکتے۔ان خیالات اظہارانہوں نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ لال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف شہیدکی غائبانہ نمازجنازہ کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔حیدرعباس رضوی نے کہاکہ طاہرہ آصف نڈر،بہادر،خوش اخلاق اور خوش لباس خاتون تھی جنہوں نے اپنی زندگی غریب ومتوسط کے حقوق کے حصول کے لئے وقف کردی تھی ۔انہوں نے کہاکہ آج وہ ہم نہیں لیکن ان کی یادہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی جوہمارے حوصلے بلندرکھے گی۔انہوں طاہرہ آصف شہیدکی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ طاہرہ آصف کے خون کے صدقے انتہاء پسنددہشت گردوں کے خلاف نبردآزما افواج پاکستان کوکامیابی وکامران عطاکرے۔انہوں نے کہاکہ کل بروزہفتہ ملک بھرمیں محترمہ طاہرہ آصف کی یادمیں شمعیں روشن کی جائیں گی اوردشمنوں کویہ پیغام دیاجائیگاکہ تم ہمارا ایک دیا گل کروگے تواس کی جگہ لاکھوں دیئے روشن ہونگے۔


9/29/2024 8:21:28 AM