حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہر ہ آصف کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم برطانیہ کا اظہار مذمت
واقعہ بزدلانہ کارروائی، ایم کیوایم کے کارکنان کو حق پرستی کی جدوجہد سے کسی صورت نہیں روکا جاسکتا ، ایم کیوایم برطانیہ
طاہر ہ آصف کے قتل کا فی الفور نوٹس لیا جائے ، واقعہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتا ر کرکے عبرتناک سز ا دی جائے
طاہر ہ آصف کی روح کے ایصال ثواب کیلئے مورخہ 22جون بروز اتوار دوپہر 2بجے ایم کیوایم یوکے آفس میں
قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی
لندن۔۔20جون 2014ء
ٰٓایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائز ر ڈاکٹر سلیم دانش اور اراکین آرگنائزنگ کمیٹی نے حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہر ہ آصف کے بہیمانہ قتل پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کو بزدلانہ کارروائی قر ار دی ہے اور مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے ہمیں حق پرستی کی جدوجہد سے کسی صورت نہیں روکا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی طاہر ہ آصف کے قتل کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور واقعہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتا ر کرکے عبرتناک سز ا دی جائے اور سازشی عناصر کو بے نقاب کیا جائے ۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور سوگوارن لواحقین کو صبر جمیل کا حوصلہ دے ۔ ( آمین )دریں اثنا ء ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہر ہ آصف کی روح کے ایصال ثواب کیلئے مورخہ 22جون بروز اتوار دوپہر 2بجے ایم کیوایم یوکے آفس میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی اورمرحومہ کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ قرآن خوانی میں ایم کیوایم برطانیہ کے تمام یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان شرکت کریں گے ۔