Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

طاہرہ آصف شہیدکے قاتلوں اوران کے سرپرستوں کوکیفرکردارتک پہنچانے کیلئے ایم کیوایم آئینی وقانونی جدوجہد کرے گی، الطاف حسین


طاہرہ آصف شہیدکے قاتلوں اوران کے سرپرستوں کوکیفرکردارتک پہنچانے کیلئے ایم کیوایم آئینی وقانونی جدوجہد کرے گی، الطاف حسین
 Posted on: 6/20/2014
طاہرہ آصف کی شہادت پر ملک بھرکے حق پرست عوام غمزدہ ہیں، الطاف حسین
جن کی موت پر ہرچہرہ سوگوار، ہرآنکھ اشکبار اورہرہاتھ دعا کیلئے اٹھے ہوں وہ بہت خوش نصیب ہوتے ہیں، الطاف حسین
جولوگ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے طاہرہ آصف کو راستے سے ہٹا کر پنجاب سے حق پرستی کا مشن ختم کردیا تویہ ان کی بھول ہے
طاہرہ آصف شہید کی رہائش گاہ پر ایم کیوایم کے سوگوارذمہ داران، کارکنان اورہمدردوں سے ٹیلی فون پراظہار تعزیت
لندن۔۔۔19، جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ، طاہرہ آصف شہیدکے قاتلوں اوران کے سرپرستوں کوکیفرکردارتک پہچانے کیلئے آئینی وقانونی جدوجہد کرے گی ۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید کی رہائش گاہ واقع وفاقی کالونی لاہور میں ایم کیوایم کے سوگوارذمہ داران، کارکنان اورہمدردوں سے ٹیلی فون پر تعزیت کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف نے حق پرستی کی راہ میں اپنی جان کی قربانی دی ہے اور ان کی شہادت پر ملک بھرکے حق پرست عوام غمزدہ ہیں۔ جن کی موت پر ہرچہرہ سوگوار، ہرآنکھ اشکبار اورہرہاتھ دعا کیلئے اٹھے ہوں وہ بہت خوش نصیب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں غریب ومتوسط طبقہ کے حقوق کی بات کرنا سب سے بڑا گناہ سمجھا جاتا ہے اوراسی جدوجہد کی پاداش میں طاہرہ آصف کو دہشت گردی کا نشانہ بناکرراستے سے ہٹایا گیا ہے ۔ جولوگ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے طاہرہ آصف کو راستے سے ہٹا کر پنجاب سے حق پرستی کا مشن ختم کردیا تویہ ان کی بھول ہے ، آج دہشت گردوں نے ایک دیا گل کیا ہے لیکن کل پنجاب سمیت پورے ملک میں طاہرہ آصف شہیدکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لاکھوں کروڑوں دیئے روشن کیے جائیں گے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ طاہرہ آصف شہید کا لہورائیگاں نہیں جائے گااور حق پرستی کے مشن کی تکمیل کیلئے ایم کیوایم کے کارکنان اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم آئین اورقانون پر یقین رکھتی ہے اور طاہرہ آصف کے قاتلوں اوران کے سرپرستوں کوکیفرکردارتک پہنچانے کیلئے آئینی اورقانونی جدوجہد کرے گی۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ بعدنمازجمعہ وفاقی کالونی لاہور میں طاہرہ آصف شہید کی نمازجنازہ ادا کی جائے گی جبکہ پاکستان کے ہرشہر، گاؤں اورقصبے میں شہید کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جائے گی ،شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، ایم کیوایم کے دفاتر، کارکنوں کے گھروں اوردیگرمقامات پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی ۔اسی طرح کل شام چاربجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد کراچی میں طاہرہ آصف شہید کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جائے گی اور بعدنماز مغرب شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جناح گراؤنڈعزیزآباد میں دیئے روشن کیے جائیں گے ۔ جناب الطا ف حسین نے صوبہ پنجاب بالخصوص لاہور کے ذمہ داران اورکارکنان کو تلقین کی کہ وہ طاہرہ آصف شہید کے لہو کو ہرگز رائیگاں نہ جانے دیں ، حق پرستی کی جدوجہد سے ہرگز پیچھے نہ ہٹیں اور ہمت وحوصلے کے ساتھ غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کے حقوق کی جدوجہدجاری رکھیں تاکہ طاہرہ آصف شہید کی روح کوسکون ملتا رہے ۔
جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ طاہرہ آصف شہید کے درجات بلند کرے، انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے ، شہید کے شوہر ، صاحبزادوں ، صاحبزادی اوردیگر اہل خانہ کو صبرجمیل عطا کرے ، تمام ذمہ داران اور کارکنان کوحق پرستی کی جدوجہد میں ہمت وحوصلہ اورثابت قدمی عطافرمائے ، طاہرہ آصف شہید کے سفاک قاتلوں اور ان کے سرپرستوں پراپناعذاب نازل فرمائے ۔

12/21/2024 6:43:17 PM