Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ارکان رابطہ کمیٹی کی حق پرست اراکین قومی اسمبلی اور سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ میں ڈ اکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین ودیگرسے ملاقات


ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ارکان رابطہ کمیٹی کی حق پرست اراکین قومی اسمبلی اور سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ میں ڈ اکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین ودیگرسے ملاقات
 Posted on: 6/19/2014
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ارکان رابطہ کمیٹی کی حق پرست اراکین قومی اسمبلی اور سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ میں ڈ اکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین ودیگرسے ملاقات
منہاج القرآن کے کارکنان کے ساتھ جو ظلم و زیادتی کی گئی ہے وہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا اور بد ترین سانحہ ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
لاہور میں دن دھاڑے رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملے نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،ڈاکٹر حسین محی الدین
لاہور ۔۔۔۔۔19، جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،ارکان افتخار اکبر رندھاوا اور خالد سلطان نے حق پرست اراکین قومی اسمبلی اورایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر واراکین کے ہمراہ پاکستان تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ جا کر تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین و دیگر سے ملاقات کی اور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے پنجاب پولیس کے لاہور میں منہاج القرآن کے دفتر میں توڑ پھوڑ، کارکنان کے ساتھ وحشیانہ سلوک اورکارکنان کو بے دردی سے شہید کئے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے منہاج القرآن کے کارکنان کے ساتھ جو ظلم و زیادتی کی گئی ہے وہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بدترین سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں ،خواتین اور مردوں پر پولیس کی جانب سے اس طرح تشدد کیا گیا جیسے کہ وہ کوئی دہشت گرد ہیں جبکہ جو اصل دہشت گرد ہیں وہ آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں اور معصوم عوام کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں جس کی ایک تازہ مثال خود ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ آصف ہیں جو آج زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کٹھن اور مشکل وقت میں قائد تحریک جناب الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے ساتھ ہے اور ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس کے وحشیانہ اورانسانیت سوز تشدد سے دوخواتین سمیت متعدد کارکنان کی شہادت کے المناک واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین نے ایم کیو ایم کی جانب سے مکمل یکجہتی پرڈاکٹر خالد مقبول اور وفد کا شکریہ ادا کیا اورگزشتہ روز لاہور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والی حق پرست رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ لاہور میں دن دھاڑے رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملے نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور اپنے منطقی انجام کی جانب گامزن ہے۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے شہید کارکنان کے ایصال ثواب، زخمیوں اور حق پرست رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ آصف کی جلد و مکمل صیحتیابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی ۔

9/29/2024 8:22:37 AM