Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 19جون یوم سیاہ کے طورپرمنایاگیا


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 19جون یوم سیاہ کے طورپرمنایاگیا
 Posted on: 6/19/2014
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 19جون یوم سیاہ کے طورپرمنایاگیا
ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسمیت ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم کے دفاترپرسیاہ پرچم لہرائے گئے
اور19جون کے شہداء کی 22ویں برسی کے سلسلے میں قرآن وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے
مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ہواجس میں رابطہ کمیٹی ،حق پرست وزراء،اراکین اسمبلی،شعبہ جات،
سیکٹرزاوریونٹ کے ذمہ داران وکارکنان سمیت حق پرست عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی
مرکزی اجتماع میں ،تمام شہداء کی مغفرت،انکے درجات کی بلندی ، سوگوارلواحقین کو صبر ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی،اسیروں کی رہائی،لاپتہ کارکنان کی بحفاظت واپسی اوررکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی صحت یابی سمیت قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعا کی گئی
کراچی کی طرح اندرون ،صوبہ پنجاب،بلوچستان،خیبرپختونخواہ،گلگت، بلتستان اورآزادکشمیرمیں بھی برسی کے اجتماعات منعقدہوئے
اورشہداء کے ارواح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی
کراچی:۔۔۔19 جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سال گذشتہ کی طرح امسال بھی 19جون یوم سیاہ کے طورپرمنایاگیااس سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو سمیت ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم کے دفاتر پرسیاہ پرچم لہرائے گئے اورکارکنان نے بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھی جبکہ 19، جون1992ء کے شہداء کی 22ویں برسی سلسلے میں بعدنمازظہرایم کیوایم کے تمام صوبائی ، ڈسٹرکٹس اورزونل دفاترمیں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے اورتمام شہداء کوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاگیا۔19جون1992کے شہداء کی 22ویں برسی کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ سے متصل لال قلعہ گراؤنڈمیں منعقدہواجس میں شہداء کی یادمیں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست وزراء،اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات اورونگز کے ارکان،کراچی کے سیکٹرز اوریونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ، کارکنان، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز و اقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔بعدازاں متحدہ بین المسلمین فورم کے جنرل سیکریٹری مولانامحمدشمیم خان نے خشو ع و خضوع کیساتھ اجتماعی دعائیں کی گئیں جس میں حق پرست شہداء کی مغفرت،انکے درجات کی بلندی ، سوگوارلواحقین کے لئے صبر جمیل ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی،اسیروں کی رہائی،لاپتہ کارکنان کی بحفاظت واپسی،رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی صحت یابی سمیت قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعا کی گئیں ۔ کرا چی کی طرح اندرون سندھ ایم کیوایم کے زونل دفاترحیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، نوابشاہ ، سانگھڑ ، ٹنڈوالہیار ،گھوٹکی،جامشوور، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، نوشیرو فیروز ، بدین ، لاڑکانہ،خیرپور،شکارپور،دادو،قمبرشہدادکوٹ،کشموراورجیکب آباد،پنجاب میں لاہور،راولپنڈی، گجرانوالہ،ملتان، فیصل آباد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،بلوچستان میں کوئٹہ،نصیرآباد،ڈیرہ اللہ یار، خیبر پختونخوا میں ایبٹ آباد ،گلگت ، بلتستان ،آزادکشمیر میں مظفر آباد ، میر پور ، راولا کوٹ اور باغ میں ایم کیوایم کے زونل دفاتر میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان کے علاوہ ہمدردوں نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر شہدائے 19جون کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اورشہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی ۔












9/29/2024 8:25:06 AM