اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کوزندگی دے اورانہیں صحت کاملہ عطاکرے۔الطاف حسین
طاہرہ آصف کی حالت بگڑتی جارہی ہے اوروہ اس وقت موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلاہیں
عوا م اورکارکنان محترمہ طاہرہ آصف کی زندگی کے لئے دعاکریں۔ الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔19 جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے عوام اور ایم کیوایم کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی زندگی کے لئے دعاکریں۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرز طاہرہ آصف کی زندگی بچانے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں تاہم ان کی حالت بہت بگڑتی جارہی ہے اوروہ اس وقت موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلاہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں خودبھی اللہ تعالیٰ کے حضوردعاگوہوں کہ وہ طاہرہ آصف کوزندگی دے اورانہیں صحت کاملہ عطاکرے اور کارکنوں اورعوام سے بھی اپیل کر تاہوں کہ وہ طاہرہ آصف کی زندگی کے لئے دعاکریں۔